سورة الدخان |
44. Ad-Dukhaan | 59 verses | The Smoke | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. حٰم
| |
2. اس کتاب روشن کی قسم
| |
3. کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
| |
4. اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
| |
5. (یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
| |
6. (یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
| |
7. آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
| |
8. اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
| |
9. لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
| |
10. تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
| |
11. جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
| |
12. اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
| |
13. (اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
| |
14. پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
| |
15. ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
| |
16. جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
| |
17. اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
| |
18. (جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
| |
19. اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
| |
20. اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
| |
21. اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
| |
22. تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
| |
23. (خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
| |
24. اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
| |
25. وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
| |
26. اور کھیتیاں اور نفیس مکان
| |
27. اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
| |
28. اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
| |
29. پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
| |
30. اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
| |
31. (یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
| |
32. اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
| |
33. اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
| |
34. یہ لوگ یہ کہتے ہیں
| |
35. کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
| |
36. پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
| |
37. بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
| |
38. اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
| |
39. ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
| |
40. کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
| |
41. جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
| |
42. مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
| |
43. بلاشبہ تھوہر کا درخت
| |
44. گنہگار کا کھانا ہے
| |
45. جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
| |
46. جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
| |
47. (حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
| |
48. پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
| |
49. (اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
| |
50. یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
| |
51. بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
| |
52. (یعنی) باغوں اور چشموں میں
| |
53. حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
| |
54. اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
| |
55. وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
| |
56. (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
| |
57. یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
| |
58. ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
| |
59. پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |