As-Saaffaat - سورة الصافات - ( Those drawn up in Ranks ) - Read Quran القران الكريم in Urdu translation by Ahmed
 
Live Stream from Makkah and Madina | Quran Teacher New | Listen Quran Online | Read Quran Online in Uthmani Script | FREE Dictionary

The Quran  in
Show Arabic Text Show All Translations
As-Saaffat | 182 verses | Those who set the ranks | Recitation | Topics | Uthmani Script | Tafsir | Words | Quran Teacher  سورة الصافات  
Sura #37 | Makkah
1 صف باندھ کر کھڑے ہونے والو ں کی قسم ہے
 
2 پھر جھڑک کر ڈانٹنے والوں کی
 
3 پھر ذکر الہیٰ کے تلاوت کرنے والوں کی
 
4 البتہ تمہارا معبود ایک ہی ہے
 
5 آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر کی سب چیزو ں کا اور مشرقوں کا رب ہے
 
6 ہم نے نیچے کے آسمان کو ستاروں سے سجایا ہے
 
7 اور اسے ہر ایک سرکش شیطان سے محفوظ رکھا ہے
 
8 وہ عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے اور ان پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں
 
9 بھگانے کے لیے اور ان پر ہمیشہ کا عذاب ہے
 
10 مگر جو کوئی اچک لے جائے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارہ پڑتا ہے
 
11 پس ان سے پوچھیئے کیا ان کا بنانا زیادہ مشکل ہے یا ان کا جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے بے شک ہم نے انہیں لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے
 
12 بلکہ آپ نے تو تعجب کیاہے اور وہ ٹھٹھا کرتے ہیں
 
13 اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے
 
14 اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ہسنی کرتے ہیں
 
15 اور کہتے ہیں یہ تو محض صریح جادو ہے
 
16 کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
 
17 اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی
 
18 کہہ دو ہاں اور تم ذلیل ہونے والے ہوگے
 
19 پس وہ تو ایک زور کی آواز ہو گی پس ناگہان وہ دیکھنے لگیں گے
 
20 اور کہیں گے ہائے ہماری کمبختی! جزا کا دن یہی ہے
 
21 یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
 
22 انہیں جمع کر دو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کی بیویوں کو اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے
 
23 سوائے الله کے پھر انہیں جہنم کے راستے کی طرف ہانک کر لے جاؤ
 
24 اور انہیں کھڑا کر و ان سے دریافت کرنا ہے
 
25 تمہیں کیا ہوا کہ آپس میں ایک دوسرےے کی مدد نہیں کرتے
 
26 بلکہ آج کے دن وہ سر جھکائے کھڑے ہوں گے
 
27 اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھے گا
 
28 کہیں گے بے شک تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے
 
29 کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے
 
30 اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے
 
31 پھر ہم سب پر ہمارے رب کا قول پورا ہو گیا کہ ہم سب عذاب چکھنے والے ہیں
 
32 پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے
 
33 پھر اس دن عذاب میں وہ سب یکساں ہو ں گے
 
34 بے شک ہم مجرمو ں سے ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں
 
35 بے شک وہ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ سوائے الله کے اور کوئی معبود نہیں تو وہ تکبر کیا کرتے تھے
 
36 اور وہ کہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے چھوڑ دیں گے
 
37 بلکہ وہ حق لایا ہے اور اس نے سب رسولوں کی تصدیق کی ہے
 
38 بے شک اب تم دردناک عذاب چکھو گے
 
39 اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
 
40 مگر جو الله کے خاص بندے ہیں
 
41 یہی لوگ ہیں جن کے لیے رزق معلوم ہے
 
42 میوے اور انہیں کوعزت دی جائے گی
 
43 نعمتوں کے باغوں میں
 
44 ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر
 
45 ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
 
46 سفید پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی
 
47 نہ اس میں درد سر ہوگا اور نہ انہیں اس سے نشہ ہوگا
 
48 اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی
 
49 گویا کہ وہ پردہ میں رکھے ہوئے انڈے ہیں
 
50 پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے
 
51 ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا
 
52 وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو تصدیق کرنے والوں میں ہے
 
53 کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا
 
54 کہے گا کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو
 
55 پس وہ جھانکے گا تو اسے دوزح کے درمیان دیکھے گا
 
56 کہے گا الله کی قسم! تو تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے
 
57 اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا
 
58 پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں
 
59 مگر ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا
 
60 بے شک یہی بڑی کامیابی ہے
 
61 ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
 
62 کیا یہ اچھی مہمانی ہے یا تھوہر کا درخت
 
63 بے شک ہم نے اسے ظالموں کے لئےآزمائش بنایاہے
 
64 بے شک وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ میں اُگتا ہے
 
65 اس کا پھل گویا کہ سانپوں کے پھن ہیں
 
66 پس بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے اپنے پیٹ بھر لیں گے
 
67 پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا کر دیا جائے گا
 
68 پھر بے شک دوزخ کی طرف ان کا لوٹنا ہو گا
 
69 کیوں کہ انہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہ پایا تھا
 
70 پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے
 
71 اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں
 
72 اور البتہ ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے تھے
 
73 پھر دیکھ جنہیں ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا
 
74 مگر الله کے خالص بندے
 
75 اور ہمیں نوح نے پکارا پس ہم کیا خوب جواب دینے والے ہیں
 
76 اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
 
77 اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والی کر دیا
 
78 اور ہم نے ان کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی
 
79 کہ سارے جہان میں نوح پر سلام ہو
 
80 بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
 
81 بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں تھے
 
82 پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا
 
83 اور بے شک اسی کے طریق پر چلنے والوں میں ابراھیم بھی تھا
 
84 جب کہ وہ پاک دل سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوا
 
85 جب کہ ا س نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو
 
86 کیا تم جھوٹے معبودوں کو الله کے سوا چاہتے ہو
 
87 پھر تمہارا پروردگارِ عالم کی نسبت کیا خیال ہے
 
88 پھر اس نے ایک بار ستاروں میں غور سے دیکھا
 
89 پھر کہا بے شک میں بیمار ہوں
 
90 پس وہ لوگ اس کے ہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس پھرے
 
91 پس وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے پاس گیا پھر کہا کیاتم کھاتے نہیں
 
92 تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں
 
93 پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا
 
94 پھر وہ اس کی طرف دوڑتے ہوئے بڑھے
 
95 کہا کیا تم پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو
 
96 حالانکہ الله ہی نے تمہیں پیدا کیا اور جو تم بناتے ہو
 
97 انہوں نے کہا ا س کے لیے ایک مکان بناؤ پھر اس کو آگ میں ڈال دو
 
98 پس انہوں نے اس سے داؤ کرنے کا ارادہ کیا سو ہم نے انہیں ذلیل کر دیا
 
99 اور کہا میں نے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راہ بتائے گا
 
100 اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر
 
101 پس ہم نے اسے ایک لڑکے حلم والے کی خوشخبری دی
 
102 پھر جب وہ اس کے ہمراہ چلنے پھرنے لگا کہا اے بیٹے! بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر کر رہا ہوں پس دیکھ تیری کیا رائےہے کہا اے ابا! جو حکم آپ کو ہوا ہے کر دیجیئے آپ مجھے انشاالله صبر کرنے والوں میں پائیں گے
 
103 پس جب دونوں نے قبول کر لیا اور اس نے پیشانی کے بل ڈال دیا
 
104 اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراھیم!
 
105 تو نے خواب سچا کر دکھایا بے شک ہم اسی طرح ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
 
106 البتہ یہ صریح آزمائش ہے
 
107 اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ ا سکے عوض دیا
 
108 اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات ان کے لیے رہنے دی
 
109 ابراھیم پر سلام ہو
 
110 اسی طرح ہم نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
 
111 بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
 
112 اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگو ں میں سے ہوگا
 
113 اور ہم نے ابراھیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان کی اولاد میں سے کوئی نیک بھی ہیں اور کوئی اپنے آپ پر کھلم کھلا ظلم کرنے والے ہیں
 
114 اور البتہ ہم نےموسیٰ اور ہارون پراحسان کیا
 
115 او رہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بڑی مصیبت سے نجات دی
 
116 اور ہم نے ان کی مدد کی پس وہی غالب رہے
 
117 اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب دی
 
118 اور ہم نے دونوں کو راہِ راست پر چلایا
 
119 اور ان کے لیے آئندہ نسلوں میں یہ باقی رکھا
 
120 کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو
 
121 بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
 
122 بے شک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
 
123 اور بے شک الیاس رسولوں میں سے تھا
 
124 جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
 
125 کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر بنانے والے کو چھوڑدیتے ہو
 
126 الله کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا رب ہے
 
127 پس انہوں نے اس کو جھٹلایا پس بے شک وہ حاضر کیے جائیں گے
 
128 مگرجو الله کے خالص بندے ہیں
 
129 اور ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں چھوڑا
 
130 کہ الیاس پر سلام ہو
 
131 بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
 
132 بے شک وہ ہمار ایماندار بندوں میں سے تھا
 
133 اور بے شک لوط بھی رسولوں میں سے تھا
 
134 جب کہ ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
 
135 مگر ایک بڑھیاکو جو عذاب پانے والوں میں رہ گئی
 
136 پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا
 
137 اور بے شک تم ان کے پاس سے صبح کے وقت گزرتے ہو
 
138 اور رات میں بھی پس کیا تم عقل نہیں رکھتے
 
139 اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا
 
140 جب کہ وہ بھاگ گیا اس کشتی کی طرف جو بھری ہوئی تھی
 
141 پھر قرعہ ڈالا تو وہی خطا کاروں میں تھا
 
142 پھر اسے مچھلی نے لقمہ بنا لیا اوروہ پشیمان تھا
 
143 پس اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا
 
144 تو وہ اس کے پیٹ میں اس دن تک رہتا جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے
 
145 پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا
 
146 اور ہم نے اس پر ایک درخت بیلدار اگا دیا
 
147 اور ہم نے اس کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کے پاس بھیجا
 
148 پس وہ لوگ ایمان لائے پھر ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا
 
149 پس ان سے پوچھیئے کیا آپ کے رب کے لیے تو لڑکیا ں ہیں اور ان کے لیے لڑکے
 
150 کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ دیکھ رہے تھے
 
151 خبرادر! بے شک وہ اپنے جھوٹ سے کہتے ہیں
 
152 کہ الله کی اولاد ہے اور بے شک وہ جھوٹے ہیں
 
153 کیا اس نے بیٹیوں کو بیٹوں سے زیادہ پسند کیا ہے
 
154 تمہیں کیا ہوا کیسا فیصلہ کرتے ہو
 
155 پس کیا تم غور نہیں کرتے
 
156 یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے
 
157 پس اپنی کتاب لے آؤ اگر تم سچے ہو
 
158 اور انہوں نے اس کے اور جنّوں کے درمیان رشتہ قائم کر دیا ہے اور جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر کیے جائیں گے
 
159 الله پا ک ہے ان باتو ں سے جو وہ بناتے ہیں
 
160 مگر الله کے خاص بندے
 
161 پس بے شک تم اور جنہیں تم پوجتے ہو
 
162 کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے
 
163 مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے
 
164 اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو
 
165 اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں
 
166 اور بے شک ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں
 
167 اور وہ تو کہا کرتے تھے
 
168 اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کتاب ہوتی
 
169 تو ہم الله کے خالص بندے ہوتے
 
170 پس انہوں نے اس کا انکار کیا سو وہ جان لیں گے
 
171 اور ہمارا حکم ہمارے بندوں کے حق میں جو رسول ہیں پہلے سے ہو چکا ہے
 
172 بے شک وہی مدد دیئے جائیں گے
 
173 اور بےشک ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا
 
174 پھر آپ ان سے کچھ مدت تک منہ موڑ لیجیئے
 
175 اور انہیں دیکھتے رہیئے پس وہ بھی دیکھ لیں گے
 
176 کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں
 
177 پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے
 
178 اور ان سے کچھ مدت منہ موڑ لیجیئے
 
179 اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے
 
180 آپ کا رب پاک ہے عزت کا مالک ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں
 
181 اور رسولوں پر سلام ہو
 
182 اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے
 







Listen Quran Recitation
Mishary Rashed al-Efasy Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub Sodais and Shuraim





Use the following code to display the Quran Search Box in your website


Quran Teacher New


Advertisements
Quran Teacher for iPhone/iPad - FREE
Learn to read the Quran on your iPhone and iPad from Quran Teacher FREE.

Download FREE Dictionary having sound on Mobile Phones:


1- English Arabic Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

2- English Urdu Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

3- English Audio Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

4- English Idioms Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

5- English Synonyms Dictionary iPhone/iPod/iPad | Android

6- English Russian Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

7- English French Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

8- English Spanish Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

9- English Japanese Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

10- English German Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

11- English Arabic Medicine Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

12-English Arabic Technical Dictionary for iPhone/iPod/iPad | Android

Quran Auto Reciter - FREE
Read the Quran in Arabic, English and Urdu. Listen the Quran from a vast choice of famous reciters. (Ms Windows 98/2000/XP/Vista/7/8)
www.searchtruth.com

Cheap International Calls
FREE mins! NO FEES. Pinless
Call Instantly. Manage Online
www.MiniCalls.com

Azan Times For Worldwide Prayers For Mobile Phones - FREE
Listen Automatic Azan (Athan) on every prayer time in mobile phone.
www.searchtruth.com

99 Names of Allah for Mobile Phone - FREE
Read, Search and Listen the 99 names of Allah with a reference of each name in Quran.
www.searchtruth.com

Hadith Qudsi For Mobile Phones - FREE
Read the collection of 40 Hadith Qudsi on the Mobile phone.
www.searchtruth.com

Athan Software for Windows (98, 2000, XP, Vista, 7, 8) - FREE
Listen Automatic Athan on every prayer time in your computer now.
www.islamicfinder.org

Dowload Quran Recitation for Mobile Phones - FREE
Listen the Quran recitation in your Mobile Phones.
www.searchtruth.com

Islamic Supplications Dua Prayers For Mobile Phones
Read the Islamic Supplications Dua on the mobile phone.
www.searchtruth.com

Download Free Dictionary on Mobile Phones for Arabic, Urdu, English, Idioms, Synonyms, French, Spanish, Medicine, Technical, German, Japanese and Russian.


Quran | Hadith | Download | Free Code | Words | Learn Arabic | Watch Islamic TV | Free Dictionary | Baby Names | About Islam | Contact us

         
Cheap International Calls
FREE mins! NO FEES. Pinless
Call Instantly. Manage Online
www.MiniCalls.com




Copyright © 2014 SearchTruth.com. All rights reserved.