| 1 | حمۤ | |
| |
| 2 | روشن کتاب کی قسم ہے | |
| |
| 3 | ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا | |
| |
| 4 | سارے کام جو حکمت پر مبنی ہیں اسی رات تصفیہ پاتے ہیں | |
| |
| 5 | ہمارے خاص حکم سے کیوں کہ ہمیں رسول بھیجنا منظور تھا | |
| |
| 6 | آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے | |
| |
| 7 | آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تم یقین کر نے والے ہو | |
| |
| 8 | اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا بھی رب ہے او رتمہارے پہلے باپ دادا کا بھی | |
| |
| 9 | بلکہ وہ تو شک میں کھیل رہے ہیں | |
| |
| 10 | سو اس دن کا انتظار کیجیئے کہ آسمان دھواں ظاہر لائے | |
| |
| 11 | جو لوگوں کو ڈھانپ لے یہی دردناک عذاب ہے | |
| |
| 12 | اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کر دے بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں | |
| |
| 13 | وہ کہاں سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول بھی آ چکا ہے | |
| |
| 14 | پھر اس سے بھی پھر گئے اور کہا کہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے | |
| |
| 15 | ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیےہٹا دیں گے تم پھر وہی کرنے والے ہو | |
| |
| 16 | جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں | |
| |
| 17 | اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں اور ان کے پاس ایک عزت والا رسول بھی آیا تھا | |
| |
| 18 | کہ الله کے بندوں کو میرے حوالہ کر دو بے شک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں | |
| |
| 19 | اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں | |
| |
| 20 | اور بے شک میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہے اس واسطے کہ تم مجھے سنگسار کرو | |
| |
| 21 | اور اگرتم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ | |
| |
| 22 | پس اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ تو مجرم لوگ ہیں | |
| |
| 23 | حکم ہوا پس میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل کیوں کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا | |
| |
| 24 | اور سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دے بے شک وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں | |
| |
| 25 | کتنے انہوں نے باغات اور چشمے چھوڑے ہیں | |
| |
| 26 | اور کھیتیاں اور مقام عمدہ | |
| |
| 27 | اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے | |
| |
| 28 | اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا | |
| |
| 29 | پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی | |
| |
| 30 | اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی | |
| |
| 31 | (یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا | |
| |
| 32 | اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا | |
| |
| 33 | اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی | |
| |
| 34 | بے شک یہ لوگ کہتے ہیں | |
| |
| 35 | کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں | |
| |
| 36 | پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو | |
| |
| 37 | کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے | |
| |
| 38 | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا | |
| |
| 39 | ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے | |
| |
| 40 | بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے | |
| |
| 41 | جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی | |
| |
| 42 | مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے | |
| |
| 43 | بے شک تھوہر کا درخت | |
| |
| 44 | گناہگارو ں کا کھانا ہے | |
| |
| 45 | پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا | |
| |
| 46 | جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے | |
| |
| 47 | اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ | |
| |
| 48 | پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو | |
| |
| 49 | چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے | |
| |
| 50 | بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے | |
| |
| 51 | بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے | |
| |
| 52 | باغوں اور چشموں میں | |
| |
| 53 | باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے | |
| |
| 54 | یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے | |
| |
| 55 | وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے | |
| |
| 56 | وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا | |
| |
| 57 | یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے | |
| |
| 58 | اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں | |
| |
| 59 | پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں | |
| |