| 1 | جب واقع ہونے والی واقع ہو گی | |
| |
| 2 | جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں | |
| |
| 3 | پست کرنے والی اور بلند کرنے والی | |
| |
| 4 | جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی | |
| |
| 5 | اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے | |
| |
| 6 | سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے | |
| |
| 7 | اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی | |
| |
| 8 | پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے | |
| |
| 9 | اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے | |
| |
| 10 | اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں | |
| |
| 11 | وہ الله کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں | |
| |
| 12 | نعمت کے باغات ہوں گے | |
| |
| 13 | پہلوں میں سے بہت سے | |
| |
| 14 | اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے | |
| |
| 15 | تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے | |
| |
| 16 | آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئےبیٹھے ہوں گے | |
| |
| 17 | ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے | |
| |
| 18 | آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا | |
| |
| 19 | نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا | |
| |
| 20 | اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے | |
| |
| 21 | اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا | |
| |
| 22 | اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں | |
| |
| 23 | جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں | |
| |
| 24 | بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے | |
| |
| 25 | وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے | |
| |
| 26 | مگر سلام سلام کہنا | |
| |
| 27 | اور داہنے والے کیسے اچھے ہوں گے داہنے والے | |
| |
| 28 | وہ بے کانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے | |
| |
| 29 | اور گتھے ہوئے کیلو ں میں | |
| |
| 30 | اورلمبے سایوں میں | |
| |
| 31 | اور پانی کی آبشاروں میں | |
| |
| 32 | اور باافراط میوں میں | |
| |
| 33 | جونہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہو گی | |
| |
| 34 | اور اونچے فرشتوں میں | |
| |
| 35 | بے شک ہم نے انہیں (حوروں کو) ایک عجیب انداز سے پیدا کیا ہے | |
| |
| 36 | پس ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے | |
| |
| 37 | دل لبھانے والی ہم عمر بنایا ہے | |
| |
| 38 | داہنے والوں کے لیے | |
| |
| 39 | بہت سے پہلوں میں سے ہوں گے | |
| |
| 40 | اور بہت سے پچھلوں میں سے | |
| |
| 41 | اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے | |
| |
| 42 | وہ لووں اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے | |
| |
| 43 | اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں | |
| |
| 44 | جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش | |
| |
| 45 | بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے | |
| |
| 46 | اور بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے | |
| |
| 47 | اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے | |
| |
| 48 | اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی | |
| |
| 49 | کہہ دو بے شک پہلے بھی اور پچھلے بھی | |
| |
| 50 | ایک معین تاریخ کے وقت پر جمع کیے جاویں گے | |
| |
| 51 | پھر بے شک تمہیں اے گمراہو جھٹلانے والو | |
| |
| 52 | البتہ تھوہر کا درخت کھانا ہوگا | |
| |
| 53 | پھر اس سے پیٹ بھرنے ہوں گے | |
| |
| 54 | پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا | |
| |
| 55 | پھر پینا ہو گا پیاسے اونٹوں کا سا پینا | |
| |
| 56 | قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہو گی | |
| |
| 57 | ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے | |
| |
| 58 | بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو | |
| |
| 59 | کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں | |
| |
| 60 | ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں | |
| |
| 61 | اس بات سے کہ ہم تم جیسے لوگ بدل لائیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا کھڑا کریں جو تم نہیں جانتے | |
| |
| 62 | اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے | |
| |
| 63 | بھلا دیکھو جو کچھ تم بولتے ہو | |
| |
| 64 | کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں | |
| |
| 65 | اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ | |
| |
| 66 | کہ بے شک ہم پر تو تاوان پڑ گیا | |
| |
| 67 | بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے | |
| |
| 68 | بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو | |
| |
| 69 | کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں | |
| |
| 70 | اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے | |
| |
| 71 | بھلا دیکھو تو سہی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو | |
| |
| 72 | کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں | |
| |
| 73 | ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے | |
| |
| 74 | پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے | |
| |
| 75 | پھر میں تاروں کے ڈوبنے کی قسم کھاتا ہوں | |
| |
| 76 | اور بے شک اگر سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے | |
| |
| 77 | کہ بے شک یہ قرآن بڑی شان والا ہے | |
| |
| 78 | ایک پوشیدہ کتاب میں لکھا ہوا ہے | |
| |
| 79 | جسے بغیر پاکو ں کے اور کوئی نہیں چھوتا | |
| |
| 80 | پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے | |
| |
| 81 | سو کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو | |
| |
| 82 | اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو | |
| |
| 83 | پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے | |
| |
| 84 | اورتم اس وقت دیکھا کرتے ہو | |
| |
| 85 | اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے | |
| |
| 86 | پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے | |
| |
| 87 | تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو | |
| |
| 88 | پھر (جب قیامت آئے گی) اگر وہ مقربین میں سے ہے | |
| |
| 89 | تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو میں اور عیش کی باغ ہیں | |
| |
| 90 | اور اگر وہ داہنے والوں میں سے ہے | |
| |
| 91 | تو اے شخص تو جو داہنے والوں میں سے ہے تجھ پر سلام ہو | |
| |
| 92 | اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے | |
| |
| 93 | تو کھولتا ہوا پانی مہمانی ہے | |
| |
| 94 | اور دوزخ میں داخل ہونا ہے | |
| |
| 95 | بے شک یہ تحقیقی یقینی بات ہے | |
| |
| 96 | پس اپنے رب کی نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے | |
| |