| 1 | ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے | |
| |
| 2 | کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں | |
| |
| 3 | جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے | |
| |
| 4 | (جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے | |
| |
| 5 | آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں | |
| |
| 6 | بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں | |
| |
| 7 | اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں | |
| |
| 8 | جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا | |
| |
| 9 | اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے | |
| |
| 10 | اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا | |
| |
| 11 | وہ انہیں کھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے | |
| |
| 12 | اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو | |
| |
| 13 | اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا | |
| |
| 14 | اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے | |
| |
| 15 | ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے | |
| |
| 16 | کھالوں کو اتارنے والی | |
| |
| 17 | اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا | |
| |
| 18 | اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا | |
| |
| 19 | بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے | |
| |
| 20 | جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے | |
| |
| 21 | اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے | |
| |
| 22 | مگر وہ نمازی | |
| |
| 23 | جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں | |
| |
| 24 | اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے | |
| |
| 25 | سائل اور غیر سائل کے لیے | |
| |
| 26 | اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں | |
| |
| 27 | اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں | |
| |
| 28 | بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے | |
| |
| 29 | اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں | |
| |
| 30 | مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں | |
| |
| 31 | پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں | |
| |
| 32 | اور وہ جواپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں | |
| |
| 33 | اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں | |
| |
| 34 | اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں | |
| |
| 35 | وہی لوگ باغوں میں عزت سے رہیں گے | |
| |
| 36 | پس کافروں کو کیا ہوگیا کہ آپ کی طرف دوڑے آ رہے ہیں | |
| |
| 37 | دائیں اور بائیں سے ٹولیاں بنا کر | |
| |
| 38 | کیا ہر ایک ان میں سے طمع رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جاوے گا | |
| |
| 39 | ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں | |
| |
| 40 | پس میں مشرقوں اور مغربوں کے پروردگار کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اپنی ذات کی) کہ ہم ضرور قادر ہیں | |
| |
| 41 | اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل کر لا سکتے ہیں اور ہم عاجز بھی نہیں ہیں | |
| |
| 42 | پھر انہیں چھوڑ دو کہ وہ بیہودہ باتوں اور کھیل میں لگے رہیں یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے | |
| |
| 43 | جس دن وہ دوڑتے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا کہ وہ ایک نشان کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں | |
| |
| 44 | ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا | |
| |