| 1 | کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے | |
| |
| 2 | وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں | |
| |
| 3 | اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں | |
| |
| 4 | کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے | |
| |
| 5 | اس بڑے دن کے لیے | |
| |
| 6 | جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے | |
| |
| 7 | ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں | |
| |
| 8 | اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے | |
| |
| 9 | ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے | |
| |
| 10 | اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے | |
| |
| 11 | وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں | |
| |
| 12 | اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے | |
| |
| 13 | جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں | |
| |
| 14 | ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے | |
| |
| 15 | ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے | |
| |
| 16 | پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں | |
| |
| 17 | پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے | |
| |
| 18 | ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں | |
| |
| 19 | اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے | |
| |
| 20 | ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے | |
| |
| 21 | اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں | |
| |
| 22 | بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے | |
| |
| 23 | تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے | |
| |
| 24 | آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے | |
| |
| 25 | ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی | |
| |
| 26 | اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے | |
| |
| 27 | اور اس میں تسنیم ملی ہو گی | |
| |
| 28 | وہ ایک چشمہ ہے اس میں سےمقرب پئیں گے | |
| |
| 29 | بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے | |
| |
| 30 | اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے | |
| |
| 31 | اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے | |
| |
| 32 | اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں | |
| |
| 33 | حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے | |
| |
| 34 | پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے | |
| |
| 35 | تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے | |
| |
| 36 | آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے | |
| |