سورة الليل |
92. Al-Lail | 21 verses | The Night | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
| |
2. اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
| |
3. اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
| |
4. کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
| |
5. تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
| |
6. اور نیک بات کو سچ جانا
| |
7. اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
| |
8. اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
| |
9. اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
| |
10. اسے سختی میں پہنچائیں گے
| |
11. اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
| |
12. ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
| |
13. اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
| |
14. سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
| |
15. اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
| |
16. جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
| |
17. اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
| |
18. جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
| |
19. اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
| |
20. بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
| |
21. اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |