English to Urdu Translation


1.Alama iqbalNoun
علامہ اقبالؒ ۔ اقبال ؒ کی انفراديت يہ ہے کہ وہ ايک با عمل شاعر تھے ۔ انہوں نے شعر کے ذريعے اسلامی تعليمات ۔ حسن اخلاق ۔ خودی ۔ فقر ۔ درويشی اور مغرب سے بيزاری کی تلقين کی اور اپنے عمل کے ذريعے اس کا ثبوت ديا ۔ انہوں نے مسلمانوں کی سياسی جِدّ و جَہَد ميں اپنی ہمت کے مطابق شرکت کی ۔ گول ميز کانفرنس ميں شرکت کے ليے يورپ کا سفر کيا ۔ اسلامی کانفرنس ميں شرکت کے ليے فلسطين گئے ۔ نيز اسلامی افکار اور فلسفہ کی اشاعت کے ليے ہندوستان کے مختلف علاقوں ۔ دہلی ۔ حيدر آباد ۔ دکن ۔ مدراس اور بنگلور کے دورے کيے ۔ مسلمانوں کے اصرار پر پنجاب اسمبلی ميں مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ۔ اور اسلام کے نفاذ کے ليے ايک الگ خطہ زمين کے حصول کی راہ دکھائی ۔ پوری دنيا کے مسلمانوں کو آزادی اور تعمير نو کا تازہ ولولہ عطا کيا ۔

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.