سورة عبس |
80. Abasa | 42 verses | He frowned | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
| |
2. کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
| |
3. اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
| |
4. یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
| |
5. جو پروا نہیں کرتا
| |
6. اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
| |
7. حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
| |
8. اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
| |
9. اور (خدا سے) ڈرتا ہے
| |
10. اس سے تم بےرخی کرتے ہو
| |
11. دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
| |
12. پس جو چاہے اسے یاد رکھے
| |
13. قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
| |
14. جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
| |
15. لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
| |
16. جو سردار اور نیکو کار ہیں
| |
17. انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
| |
18. اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
| |
19. نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
| |
20. پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
| |
21. پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
| |
22. پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
| |
23. کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
| |
24. تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
| |
25. بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
| |
26. پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
| |
27. پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
| |
28. اور انگور اور ترکاری
| |
29. اور زیتون اور کھجوریں
| |
30. اور گھنے گھنے باغ
| |
31. اور میوے اور چارا
| |
32. (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
| |
33. تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
| |
34. اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
| |
35. اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
| |
36. اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
| |
37. ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
| |
38. اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
| |
39. خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
| |
40. اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
| |
41. (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
| |
42. یہ کفار بدکردار ہیں
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |