سورة التكوير |
81. At-Takwir | 29 verses | The Overthrowing | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. جب سورج کی روشنی لپیٹی جائے
| |
2. اور جب ستارے گر جائیں
| |
3. اور جب پہاڑ چلائے جائیں
| |
4. اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
| |
5. اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہوجائیں
| |
6. اور جب سمندر جوش دیئے جائیں
| |
7. اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں
| |
8. اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے
| |
9. کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی
| |
10. اور جب اعمال نامے کھل جائیں
| |
11. اور آسمان کا پوست اتارا جائے
| |
12. اورجب دوزخ دھکائی جائے
| |
13. اورجب جنت قریب لائی جائے
| |
14. تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
| |
15. پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے
| |
16. سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستارو ں کی
| |
17. اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے
| |
18. اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے
| |
19. بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے
| |
20. جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے
| |
21. وہاں کا سردار امانت دار ہے
| |
22. اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے
| |
23. اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
| |
24. اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے
| |
25. اور وہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے
| |
26. پس تم کہاں چلے جا رہے ہو
| |
27. یہ تو جہان بھرکے لیے نصیحت ہی نصیحت ہے
| |
28. اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے
| |
29. اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |