82. Al-Infitaar - سورة الإنفطار - ( The Cleaving ) - Read Quran القران الكريم in Urdu translation by Jalandhry
Advertisement

The Quran:
Show Arabic Text Show All Translations
سورة الإنفطار

82. Al-Infitaar | 19 verses | The Cleaving | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher
1 جب آسمان پھٹ جائے گا
 
2 اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
 
3 اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
 
4 اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
 
5 تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
 
6 اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
 
7 (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
 
8 اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
 
9 مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
 
10 حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
 
11 عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
 
12 جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
 
13 بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
 
14 اور بدکردار دوزخ میں
 
15 (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
 
16 اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
 
17 اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
 
18 پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
 
19 جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا
 







Listen Quran Recitation
Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim





Use the following code to display the Quran Search Box in your website

World Prayer Times
Free Dictionary for Mobile Phones