| سورة المطففين |
83. Al-Mutaffifin | 36 verses | Defrauding | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
![]() | |
|
1. کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے
| |
|
2. وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
| |
|
3. اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں
| |
|
4. کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے
| |
|
5. اس بڑے دن کے لیے
| |
|
6. جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
| |
|
7. ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں
| |
|
8. اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے
| |
|
9. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
| |
|
10. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے
| |
|
11. وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
| |
|
12. اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
| |
|
13. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
| |
|
14. ہر گز نہیں بلکہ ان کے (برے) کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے
| |
|
15. ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
| |
|
16. پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
| |
|
17. پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
| |
|
18. ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علیین میں ہیں
| |
|
19. اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
| |
|
20. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
| |
|
21. اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
| |
|
22. بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
| |
|
23. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
| |
|
24. آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
| |
|
25. ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی
| |
|
26. اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
| |
|
27. اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
| |
|
28. وہ ایک چشمہ ہے اس میں سے مقرب پئیں گے
| |
|
29. بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے
| |
|
30. اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے
| |
|
31. اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے
| |
|
32. اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں
| |
|
33. حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
| |
|
34. پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے
| |
|
35. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
| |
|
36. آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے
| |
Listen Quran Recitation |
| Mishary Rashed al-Efasy |
| Prophet's Mosque (4 Reciters) |
| Mohammed Siddiq Al Minshawy |
| Abdullah Basfar |
| Muhammad Aiyub |
| Sodais and Shuraim |

