87. Al-A'laa - سورة الأعلى - ( The Most High ) - Read Quran القران الكريم in Urdu translation by Jalandhry
Advertisement
World Prayer Times

The Quran  in
Show Arabic Text Show All Translations
سورة الأعلى
Al-A'laa | 19 verses | The Most High | Sura #87 | Meccan
Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher
1 (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
 
2 جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
 
3 اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
 
4 اور جس نے چارہ اگایا
 
5 پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
 
6 ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
 
7 مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
 
8 ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
 
9 سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
 
10 جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
 
11 اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
 
12 جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
 
13 پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
 
14 بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
 
15 اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
 
16 مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
 
17 حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
 
18 یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
 
19 (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
 







Listen Quran Recitation
Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim





Use the following code to display the Quran Search Box in your website

Free Dictionary for Mobile Phones