Advertisement
 
سورة العلق

96. Al-Alaq | 19 verses | The Clot | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
1. اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا
2. انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا
3. پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے
4. جس نے قلم سے سکھایا
5. انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا
6. ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے
7. جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے
8. بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
9. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے
10. ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے
11. بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا
12. یا پرہیز گاری سکھاتا
13. بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا
14. تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے
15. ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
16. پیشانی جھوٹی خطا کار
17. پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے
18. ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے
19. ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے

Listen Quran Recitation

Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim