Advertisement
 
results per page.      
   

The word(s) "عربی" appears 11 time(s) in 11 verse(s) in Quran in Urdu (Ahmed احمد علی ) translation.

(1) ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں تمہارے سمجھنے کے لیے نازل کیا
(2) اور اسی طرح ہم نے یہ کلام اتارا کتاب عربی زبان میں اور اگرتو ان کی خواہش کے مطابق چلے بعد اس علم کے جو تجھے پہنچ چکا ہے تیرا الله سے کوئی حمایتی اور بچانے والا نہ ہوگا
(3) اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اسے تو ایک آدمی سکھاتا ہے حالانکہ جس کی طرف نسبت کرتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے
(4) اور اسی طرح ہم نے اسے عربی قرآن نازل کیا ہے اور ہم نے اس میں طرح طرح سے ڈرانے کی باتیں سنائیں تاکہ وہ ڈریں یا ان میں سمجھ پیدا کر دے
(5) صاف عربی زبان میں
(6) وہ عربی زبان کا بے عیب قرآن ہے تاکہ یہ لوگ ڈریں
(7) کہ جس کی آیتیں عربی زبان میں علم والوں کے لیے واضح ہیں
(8) اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بنا دیتے توکہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں کیا عجمی کتاب اور عربی رسول کہہ دو یہ ایمان داروں کے لیے ہدایت اور شفا ہے او رجو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کان بہرے ہیں اور وہ قرآن ان کے حق میں نابینائی ہے وہ لوگ (گو یاکہ) دور جگہ سے پکارے جا رہے ہیں
(9) اور اسی طرح ہم نے آپ پر عربی زبان میں قرآن نازل کیا تاکہ آپ مکہ والوں اور اس کے آس پاس والوں کو ڈرائیں اور قیامت کے دن سے بھی ڈرائیں جس میں کوئی شبہ نہیں (اس روز) ایک جماعت جنت میں اور ایک جماعت جہنم میں ہو گی
(10) ہم نے اسے عربی زبان میں قرآن بنایا ہے تاکہ تم سمجھو
Next
Pages 1 2

The word(s) "عربی" appears 11 time(s) in 11 verse(s) in Quran in Urdu (Ahmed احمد علی ) translation.