Advertisement
 
results per page.      
   

The word(s) "جادو" appears 68 time(s) in 60 verse(s) in Quran in Urdu (Fateh Jalandhry جالندہری ) translation.

(31) ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔ تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو
(32) فوراً کہہ دیں گے کہ (ایسی بادشاہی تو) خدا ہی کی ہے، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے؟
(33) یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو
(34) فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
(35) چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟
(36) کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں
(37) تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
(38) تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
(39) جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
(40) پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
Back       Next
Pages 1 2 3 4 5 6

The word(s) "جادو" appears 68 time(s) in 60 verse(s) in Quran in Urdu (Fateh Jalandhry جالندہری ) translation.