English to Urdu Translation

t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    72    73    74    75    76    77    78    79    80    81    Next
1901.The all-knowing [ a l - a l i m ]Noun, Name, Holy Quranic
ا لعَلیمُ ، خُدا تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک مشہُور نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مُقامات پر مَوجُود ہے۔ سُورۃ، ا لَحِجرَ ، کی ۸٦ ویں آیت ِ مُبارکہ یُوں ہے :۔ یہ سچ ہے کہ تُمہارا خُدا اَ لخالِق ، ہے اور عِلیم ، ہے۔ اللّہ تعالیٰ کے اس صِفاتی نام کی ترجمان ذیل کی آیات بھی ہیں۔ ا لاُ نعَا م ،کی ۵۹ ویں ، لُقمَان ، کی ۳٤ ویں ، بقَرہ ،کی۲۳۵ ویں ، الاَ سراء ، کی ۸۵ ویں، اور ا لَطلاَ ق کی ۱۲ ویں آیت۔
1902.The all-provider [ a l - r a z z a q ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لرّ زَّ ا قُ ، اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَذ اَ رِیا ت ، کی اٹھاونویں { ۵۸ } آیت ہے :۔ یہ حق ہے کہ اللّہ تعالیٰ ، رزَّاق ، { مہَیّا کرنے والا } ہے۔: اللّہ تعالیٰ کے اس صِفاتی نام کی ترجمانی کرنے والے دیگر حوالہ جات یہ ہیں:۔ ، فاطر ، کی تیسری، عنکبُوت، کی ساٹھویں، ،ص ، کی چَوّنویں ، ، اَ لحَج ، کی اٹھاونویں، اور ا لَمُنافقُون کی دسویں آیت۔
1903.The all-strong [ a l - q a w i y y ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَقَویّیِ ، { الَقوّی اور اَلقادَر } قُرانِ پاک میں پانچ مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ھود کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ تُمہارا رَب اَلقَوّی اور اَلقاِدر ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلکھف کی ۳۹ ویں ، اَلفتح کی۷ ویں ، فَصَلت کی۱۵ ویں ، اَلبقرہ کی ۱٦۵ ویں ، اور اَلمُجادلۃ کی ۲۱ ویں آیت۔
1904.The almighty [ a l - a z i z ]Noun, Adjective, Name, Object, Holy Quranic
ا لعَز یِزُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ، ھُود ، کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے : خُدا وند خُدا ،قادرِ مُطلِق اور الَعَزیِزُ ہے: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کی اسی صِفت کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لحشر کی ۲٤ ویں، سُورۃ ا لصآفات کی ۱۸۰ تا ۱۸۲ ، سُورۃ ا لَنساء کی۱۳۹ ویں اور سُورۃ ا لمُنافِقُون، کی آٹھویں آیت۔
1905.The angels, the creator [ al-malaaikah, al-fatir ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الا ملائکہ، قُرانِ پاک کی پینتیسویں [ ۳۵ ] سُورۃ ہے۔ وجہ تسمیہ آیات نمبر ۱ تا ۲٦ کے مُطابق ہے۔ یہ سُورۃ الفَاطِر کے نام سے بھی موسُوم ہے۔ یہ ابتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ٤۵ آیات پر مُشتمل ہے۔
1906.The ant [ an-naml ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلنَّمل۔ قرانِ پاک کی ستائیسیں [ ۲۷ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۸ ہے۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہُوئی۔ اِس کی کُل آیات ۹۳ ہیں۔
1907.The appreciative [ a l - s h a k o o r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَشَّکُو رُ ، { قدر دان ، سراہنے والا } حدِیث شریف [ مُسلم ] کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ الَشوری کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ سراپا غفُو ر ، اور اجر بخشنے میں فِیّاض ہے۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی ذاتِ اِلہی۱ کے اس صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ فاطِر کی ۲۹ تا ۳۰ ، اَ لنحَل کی ۱۱٤ ویں ، اِبراہیِم کی ۷ ویں اور اَلبیّنۃ کی ۷ تا ۸ آیات۔
1908.The ascending stairways [ the ways of ascent ] { al- ma`arij }Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَمَا ِرَ جَ ، قُرانِ پاک کی سَتر ویں [ ۷۰ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی تیسری آیت ہے۔ یہ سُورۃ وسطی زمانے کی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شاامل ہے اور ٤٤ آیات پر مُشتمل ہے۔
1909.The avenger [ a l - m u n t a q i m ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمُنتَقِمُ ، { اِنتقام یا بدلہ لینے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لسِجدہ ۲۲ کی ویں آیت یُوں ہے :۔ ہم گُناہوں کا اِرتکاب کرنے والوں سےبدلہ لیں گے ۔: اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرنے والی قُرانِ کریم کی دیگر آیات یہ ہیں :۔ اَ لزخَرَف کی ۵۵ تا ۵٦ آیات، طہَ ، کی ۸۱ ویں آیت ۔ احادیِثِ نبوی ﷺ { صَحیح بُخاری اور صَحیح مُسلم } میں بھی اس صَفاتی نام کی ترجمانی کی گئی ہے ۔
1910.The believer [ mu-min , ghhafir ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ مومِن یا غَافِر ، قُرانِ پاک کی چالیسویں [ ٤۰ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیات نبر ۲۸ تا ٤۵ کے مُطابق ہے۔ یہ اُن سات سُورتوں میں سے پہلی سُورۃ ہے جو عربی حرُوفِ تہجی، ، ہ ، اور ، م، سے شرُوع ہوتی ہیں ۔ یہ مدنی سُورۃ ہے اور ۸۵ آیات پر مُشتمل ہے۔
1911.The believers [ al muminun ]Noun, Masculine, Name, Holy Quranic
سُورۃ المومِنُون۔ مکّہ مُکرّمہ میں نازِل ہونے والی آخری سُورتوں میں شامل ہے بلکہ سب سے آخری سُورۃ سمجھی جاتی ھے۔ یہ سُورۃ ۱۱۸ آیات پر مُشتمل ہے۔
1912.The beneficent [ a l - b a r r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لبَرّ ، { شفیق ، خلییق ، مُحسن ، سخّی ، مُخیِّر } قُرانِ پاک میں پایا جا نے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے ۔ یہ صِفاتی نام ایک دُوسرے صِفاتی نام ، الَکریم ، ہی کا نَعِم البدَل ہے۔ سُورۃ اَ لطُور کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک وُہ { الّہ تعالیٰ } شفیِق اور درد مند ہے ۔: اس نام کی صَحیح نُمائیندگی کرنے والی دیگر آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ بقرہ کی ۱۸۵ ویں ، اَلنحل کی ۵۳ ویں ، اَلنمل کی ۵۹ ویں ، طَہ ، کی ۷۳ ویں ، اَلاحَقاف ، کی ۱٦ ویں ، اور اَ لحَجر کی ٦٤ ویں آیت ۔
1913.The beneficent [ ar- rahmaan ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الرَحمَن، قُرانِ پاک کی پچپنویں [ ۵۵ ] سُورۃ ہے اور ستائیسویں { ۲۷ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ بعض مکاتیبِ فِکر کے مُطابق اس سُورۃ کا کُچھ حِصّہ مدینہ مُنوّرہ میں نازل ہُوا۔ تاہم سُورۃ کا زیادہ حصّہ ابتدائی مکّی دور کے ساتھ تعُلق رکھتا ہے۔ یہ سُورۃ ۷۸ آیات پر مُشتمل ھے۔
1914.The c a l a m i t y [ the day of clamour ]... al-qaariahNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لقَارعَۃِ ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۱ ہے اور ۳۰ ویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ روزِ محشر { روزِ عدالت } خوفناک مُصیبت، ہلچل اور ہنگامہ کا دِن ہو گا۔ لیکن ہر نیک عمل کا اجر محفُوظ ھو گا۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکَرمّہ میں نازل ہُوئی اور گیارہ آیات پر مُشتمل ہے۔
1915.The clansNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الاّحَزَاب ۔ قُرانِ پاک کی تینتیسویں [ ۳۳ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیات نمبر ۹ تا ۲۵ کے مُطابق ہے۔ اِس سُورۃ کا زمانہ ء نزُول ۵ویں اور ۷ویں صدی ہِجری کے درمیان ہے۔ یہ سُورۃ مدنی ہے اور ۷۳ آیات پر مُشتمل ہے۔
1916.The cleaving asunder [ al- infitaar ]Noun, Name, Holy Quranic
سُوَرۃ الَا نَفِطاَ رَ ، قُرانِ پاک کی بیاسویں [ ۸۲ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، ٍ اَنفَطرَتّ ٍ، کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون اس سے پِچھلی سُورۃ سے مربُوط ہے۔ تا ہم بیشتر مکاتیبِ فِکر کی نظر میں یہ مکّی سُورۃ تاریخی ترتیب کے اعتبار سے ا،بتدائی مکّی سُورتوں سے بُہت بعد کی ہے۔ یہ سُورۃ ۱۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
1917.The cloaked one [ one wrapped up ] { al-muddaththir }Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلمدَّثَر ، قُرانِ پاک کی چوہترویں [ ۷٤ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے ۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ، ٍ مُدَثَر ٍ کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ ، اس سے پِچھلی سُورۃ ٍ اَلمُزَمِل ٍ کے ساتھ نفسِ مضمُون کے اعتبار سے مربُوط ہے ۔ اس سُورۃ کا زمانہءنزُول بھی اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ ۵٦ آیات پر مُشتمل ہے۔
1918.The clot [ al- alaq ] ... iqraa, read, proclaim.Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لَعِلقَ ، قُرانِ پاک کی چھیانو ویں { ۹٦ ] سُورۃِ مُبارکہ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ اوّل ترین وحّی ہے جو غارِ حرا میں براہِ راست نبی کریم ﷺ پر نازل ہُوئی۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اِنسان کو نیا عِلم سکھاتا ہے اور خُدا تعالیٰ کے پیغام کو آگے پھیلایا جائے۔ اس سُورۃ کا شُمار اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں ہے اور یہ اُنیس آیات پر مُشتمل ہے۔
1919.The compassionate [ ar - rahman ]Noun, Name, Holy Quranic
ا لر حّمَنً ، کہو، وُہ { اللہّ } الَرحمَنَ ہے ۔ سُورۃ الملکَ : آیت ۲۹۔ ٴ ہمیں جس پر رحم کرنا منظُور ہو ،کرتے ہیں۔ ۔۔سُورۃ نمبر ۱۲ : ۵٦ ، قُرانِ پاک کی ہر ایک سُورۃ اسی نام سے شُروع ہوتی ہے ۔ سُورۃ الفاتحۃ کی پہلی آیت بھی یہی ہے۔ یہ نام بھی قُرانِ کریم کی ہر سُورۃ کے شُروع میں آتا ہے۔
1920.The coursers [ thyose that run ] ... al - aadiyaatNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لَعا دِیاَت ، قُرانِ پاک کی سوویں [ ۱۰۰ ] سُورۃ ہے اور تیسو یں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ رُوحانی طاقت اور عِلم کے سامنے کوئی دُنیوی قُوّت مزاہم نہیں ہو سکتی اور اِنسانی فِطرت ناشُکرے پن سے بھری ہے۔ لِسانی لِحاظ سے سُورۃ ھَذا کا موازنہ ۲۹ ویں سُورۃ سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور گیارہ آیات پر مُشتمل ہے۔
1921.The creator [ a l - k h a l i q ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لخَا لِقُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَرعّد ، کی ۱٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ کہو ! اللّہ تعالیٰ ہر چیز کا خالِق ہے۔ وُہ واحِد ہے اور الَقادِر ہے ۔: درج ذیل آیات میں بھی اللہ تعالیٰ کو ساری کائنات کا خالِق کہا گیا ہے۔ ،ا لَزمر ، ٦۲ و ٦۳ ، ٍ لُقمان ٍ، ۱۱ ، ا لَحج ، ۷۳، ٍ اور ، آل عِمُران، ۱۹۰ تا ۱۹۱ آیات۔
1922.The dawn [ al- fajir ]Noun, Holy Quranic, New Latin
سُورۃ اَ لفَجِّر ، قُرانِ پاک کی نواسویں [ ۸۹ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ، اَلفَجّرِ ، کا نفسِ مضمُون ، ٍ فِطرت اور نوعِ اِنسانی کی طویل تاریخ کے درمیان موازنہ ہے۔ دُنیوی عظمت ناپائیدار ہے اور مُتکَبّر لوگ پست کئے جاتے ہیں۔ یہ سُورۃ اِنتہائی اِبتدائی مکّی دَور کی پہلی دس سُورتوں میں شامل ہے۔
1923.The daybreak [ the dawn ] ... al - falaqNoun, Name, Holy Quranic
سُوَرۃ ا لفَلقَ ، قُرانِ پاک کی ایک سو تیرھویں { ۱۱۳ } سُورۃ ہے اور تیسویں [ ۳۰ ] سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ انسان کو ہر قِسم کی ظاہری اور باطنی بُراٰئیوں سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہیے۔ یہ والی اور اس سے اگلی { قُرانِ پاک کی آخری سُورۃ } سُورۃ مربُوط ہیں ۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پانچ آیات پر مُشتمل ہے۔
1924.The declining day [ time through the aages ] ... al -asrNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لَعصرِ ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۳ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ سُورۃ کی وجہ تسمیہ اس کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، اَ لَعصرِ ، کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یُوں ہے کہ ہر دَور میں وقت اس حقیقت کا شاہد ہے کہ سِوائے ایمان، سچائی اور نیک اعمال کے، کوئی شَے باقی نہ رہے گی۔ سُورۃ ھَذا کا مرکزی پیغام ، سُورۃ نمبر ۹۵ کے ساتھ مربُوط ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور تین آیات پر مُشتمل ہے۔
1925.The detainer [ a l - m u ` k h k h i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لَمُو خّرِ ، { آخری دم یا وقتِ مُقرّرہ تک روکے رکھنے والا } اور اَ لمُقَدّم ، کے دونوں صِفاتی نام صَحیح بُخاری اور صَحیِح مُسلم میں ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ احادیِثِ مذکُورہ کے علاوہ ، سُورۃ اَلمومنوُن کی ٤۱ ویں ، فَصلَت کی ٤٤ ویں ، سَباّ کی۳۰ ویں ، اِبراہیم کی ٤٤ ویں ، اور ھود کی ۱۰٤ آیت میں بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کی گئی ہے ۔
t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    72    73    74    75    76    77    78    79    80    81    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.