English to Urdu Translation
| t found in 6,623 words & 265 pages. Previous 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 Next | ||
| 1926. | The dominant [ a l - q a h h a r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَقَھَّا رُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لزَمر کی چاتھی آیت یُوں ہے :۔ جلال و حشمت اُس واحِد اللّہ ہی کے لئے ہے جو زبرَدست اور اَ لقادِر ہے۔: درج ذیل دیگر آیات بھی خُدا تعالٰی کے غالِب ، زبردست اور ا لَقھَار ، ہونے کی دلیل ہیں۔ آل عمران کی ۸۳ ویں، الا نعام کی ۱۷ ویں، یُوسف، کی ۳۹ ویں ، بقرہ کی ۲۰ ویں، اور الانبیاء کی ٦۹ ویں آیات۔ |
| 1927. | The earthquake [ the convulsion ] ... al - zilzaal | Noun, Holy Quranic, New Latin سُورۃ الِزَ لزَ لۃِّ ، قُرانِ کریم کی ننانو ویں [ ۹۹ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ سُورۃ ھَذا کی وجہ تسمیہ اس کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ نفسِ مضُون یہ ہے کہ زمین ایک خوفناک زلزلے سے اُلٹ دی جائے گی اور موجُودہ مادی نظام تباہ ہو جائے گا اور خُدا تعالٰی کا عدل و صداقت کا نظام اُس کی جگہ لے لے گا۔ اس سے پِچھلی سُورۃ { ۹۸ } کی طرح اس کا زمانہء نزُول بھی غیر یقینی ہے۔ لہَذ ا یہ اِبتدائی مدنی یا اِنتہائی مکّی سُورۃ ہے۔ اس میں کُل آٹھ آیات ہین۔ |
| 1928. | The elephant [ al - feel ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَ لفِیل ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۵ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، ا لفِیل ، کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ دُنیوی قُوّتیں ، خُدائی طاقت کا مُقابلہ نہیں کر سکتیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں کی حِفاظت کرنا جانتا ہے۔ یہ اِنتہا ئی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پانچ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
| 1929. | The emissaries [ those sent forth ]...al- muursalaat | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَلمُر سَلا ت ، قُرانِ پاک کی ستَتر ویں [ ۷۷ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات میں ، ٍ تیز آندھی ٍ اور چوتھی اور پانچویں آیات میں ، ، ،ملائک ،کے حوالے کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون ۷۵ ویں سُورۃ ، ٍ الَقیامَۃ ٍ سے مِلتا ہے اوریہ ابتدائی مکّی دور کی سُورتوں میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ ۵۰ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
| 1930. | The enricher [ a l - m u g h h n i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُغّنیی ، { امیر بنا دینے والا ، دولتمند کر دینے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لنَجّم کی ٤۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور یہ اللّہ تعالٰی ہی ہے جو دولت و امارت بَخشتا ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلضحی۱ کی ۸ ویں، اَ لتوبہ کی ۲۸ ویں ، اور غافِر کی ۳۹ آیت سمیت تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ نیز ، احادیِث نبوی ﷺ { اَ لبُخاری ، صَحیح مُسلم اور تِرمدھی شریف } میں بھی اس نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔ |
| 1931. | The eternal [ a l - q a y y u m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلقَیُّومُ ، { قائم و دائم ، ابدی ، دوامی } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ بَقرہ کی ۲۵۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ سِوائے اللّہ تعالٰی کے اور کوئی خُدا نہیں ، جو زِندہ اور دائمی ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات بھی مُلاحظہ کیجئے :۔ سُورۃ ،ق ، کی ۳۸ ویں، سُورۃ الَرُوم کی ۲۵ ویں اور اَلرعد کی ۳۳ ویں آیت ۔ |
| 1932. | The everlasting [ a l - b a a q i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لبا قیِی ، { جِسے بقا حاصِل ہو۔ قائم و دائم } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰیکا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ نام ایک دُوسرے صِفاتی نام ، اَ لقَیُّومُ ، کا نَعم اَلبدل ہے ۔ سُورۃ طَہَ کی ۷۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالٰی ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔: اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ اَ لقصص کی ۸۸ ویں ، اَ لرحمَن۱ کی ۲۷ ویں ، اور آل عمران کی ۱۳۳ ویں آیت ۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ { ترمدھی شریف } میں بھی اس صِفاتی نام کی توضیح مُوجُود ہے ۔ |
| 1933. | The everlasting refuge [ a l - s a m a d ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَصَمّدُ ، { ابدی اور دائمی پناہ گاہ } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الاخلاص کی دُوسری آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالٰی ابدی {دائمی} پناہ گاہ ہے۔: سُورۃ اَلروم کی ۳۳ ویں ، الانعام کی ٦٤ ویں اور الاسراء کی ۵٦ ویں آیت سمیت تُمام آیات اللّہ تعالٰی کے اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ، احادیِثِ نبوی ﷺ { اَلبُخاری ، مُسلِم ، تِرمدھی } میں بھی یہ نام آیا ہے۔ |
| 1934. | The exalter [ a l - r a f i h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لرّ ا فِعُ ، اللّہ تعالٰی کے صِفاتی ناموں میں سے ایک ہے ۔ یہ نام سات سے زِیادہ مرتبہ قُرانِ پاک میں آیا ہے۔ سُورۃ ا لَمُجَادلہ ، کی ۱۱ ویں آیت میں یوُں ہے :۔ اللّہ تعالٰی مومِنوں کے مَرتبہ کو بڑ ھا دیتا ہے۔: درج ذیل آیات خُدا تعالٰی کے اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔ الَبقرہ کی ۲۵۳ ، الاَنعام ، کی ۸۳ ، الشرح، کی ٤ ، مریم ، کی ۵٦ تا ۵۷ ، اور القَصَص ، کی ۷۸ ویں آیت۔ |
| 1935. | The expandder [ a l - b a s i t ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لبَاسِطُ، خُدا تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ٦ سے زِیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ بَقرہ کی ۲٤۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالٰی دولت میں افزُونی کر دیتا ہے اور غُربت میں مُبتلا کر دیتا ہے، اور تُم سب کو اُسی کی طرف لَوٹنا ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالٰی کی اسی صِفت کی ترجمانی کرتی ہیں۔: سُورۃ الر عَد ، کی ۲٦ ویں ، ا لمَا ئدہ ، کی ٦٤ ویں ، نُوح ، کی ۱۹ ویں ، اور ا لَرُ و م ،کی ٤۸ ویں آیت۔ |
| 1936. | The finder [ a l - w a j i d ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلوَاجِدُ ، { وجُود قائم کرنے والا، ڈھُونڈنے والا } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلضحی۱ کی ۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ کیا اللّہ تعالٰی نے تُمہیں مُحتاج اور ضرُورت مند دیکھ کر مالدار نہیں کر دیا ؟ نیز ، درج ذیل آیات مُلاحظہ کیجئے :۔ سُورۃ الشوری کی ۱۲ ویں ، الضَحی۱ کی ٦ تا ۷ ، ص ، کی ٤٤ ویں ، اور النساء کی ۷۸ ویں۔ یہ ساری آیات اللّہ تعالٰی کے اسی صِفاتی نام ، اَلواجِدُ کی ترجمان ہیں۔ |
| 1937. | The forbearing [ a l - s a b o o r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لصَّبوُ رُ ، { صَبر اور برداشت کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورہ اَ لطارِق کی ۱۷ ویں آیت یُوں ہَے :۔ بے ایمانوں [ مُنکروں ] کے ساتھ صبر و برداشت سے برتائو کرو ، اور اُنہیں مُہلت دو ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ آل عمران کی ۱٤٦ ویں ، اَ لنحل کی ۱۲۷ ویں ، اور اَ لسِجدہ کی ۲٤ آیت سمیت ، تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ نیز ، احادیِثِ نبوی ﷺ {اَلبُخاری و صَحیح مُسلم } میں بھی اِس نام کا تَذکرہ مَوجوُد ہے ۔ |
| 1938. | The forgiving [ a l - a f u w ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لعَفُوُّ ، { مُعافی عطا کرنے والا، بخشنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ صِفاتی نام ، دُوسرے دو صِفاتی ناموں ، اَ لغَفار ، اور ، اَ لغفُور ، کا نعم البدَل ہے۔ سُورۃ اَ لحج کی ٦۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالٰی ہمیشہ مُعاف کرنے والا اور در گُزر کرنے والا ہے ۔: سُورۃ اَ لشوری کی ۲۵ ویں ، اور ۳٤ ویں آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں ۔ حدیِثِ نبوی ﷺ { تِرمدھی شریف } میں بھی اس نام کا تذکرہ مَوجُود ہے ۔ |
| 1939. | The forgiving [ a l - g h a f f a r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لغَفَّا رُ ، اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جاتا ہے۔ سُورۃ ، ص ، کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ خُدا تعالٰی ، جو آسمانوں اور زمین اور اُن کے اندر کی ہر چیز کا مالِک ہے، قادرِ مُطلق اور غَفّاَ ر ہے۔: ذاتِ باری کے صِفاتی نام ، ا لَغفَّا ر ، کی ترجمانی کرنے والی ، قُرانِ پاک میں پائی جانے والی دِیگر آیات یہ ہیں۔: سُورۃ ، طہ، کی ۸۲ ویں ، سُورۃ، غافِر کی تیسری آیت۔ |
| 1940. | The forgiving [ a l - g h a f o o r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلغَفُو رُ ، { مُعاف کرنے والا۔بخشنے والا } احادیِث شریف [مُسلم ۔ البُخاری ]کے عِلاوہ قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ بقرہ کی ۱۷۳ ویں آیت یوُ ں ہے :۔ یہ سَچّ ہے کہ اللّہ تعالٰی غفُو ر اور رحیم ہے ۔: سُورۃ الَحجَر کی ٤۹ ویں آیت یوُں ہے :۔ { اَے مُحمدﷺ } ! میرے خادموں کو بتا دو کہ میں غَفُو ر اور رحیم ہُوں ۔: |
| 1941. | The generous [ a l - k a r i m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَکَر یِمُ ، { سَخی ، فِیّاض } احادیِثِ نبوی ﷺ کے علاوہ قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ اللّہ تعالٰی کا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ ا لنَمل کی ٤۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک، میرا اللّہ سراپا خُود کفیل اور سراپا فِیّاض ہے ۔: قُرانِ کریم کی سُورۃ ا لنَحل کی۱۲ ویں ، ا لاسراء کی ۲۰ ویں اور بقرہ کی ۲٤۵ ویں ، یہ ساری آیات خُدا تعالٰی کے اَ لکریم ہونے والے صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ |
| 1942. | The gentle [ a l - r a ` u f ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لرّ وَئوُ فُ ، { سراپا شریف ، سلیم الطبع } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے جو دُوسرے دو صِفاتی ناموں ، اَ لمَاجدُ ، اور اَ لطیِفُ ، کا ہم معنی اور نعم اَلبدَل ہے۔ سُورۃ اَ لنُو ر کی ۲۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللُہ تعالٰی بے حَد مہربان اور رّ وئوُفُ ، ہے۔ : درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ بقرہ کی ۱٤۳ ویں آیت ، اَ لنساء کی ۲۸ ویں ، اَلتوبہ کی ۱۱۷ ویں ، اور اَ لحدید کی ۲۷ ویں آیت۔ |
| 1943. | The giver of life [ a l - m u h i y y ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَمُحَیی ، {حَیّات بخشنے والا } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ آنے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلرُوم کی ۵۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللہ تعالٰی مُردوں کو زِندہ کرنے والا ہے۔ نیز ، سُورۃ ، ق ، کی٤۳ ویں ، اَلحج کی ٦٦ ویں ، اور الانعام کی ۲۲ ویں آیت بھی خُدا تعالٰی کے اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں ۔ یہ امر قابلِ غَور ہے کہ ، اَلمُحیُی، اَلمُعِیدُ اور اَلمُبدِییُ ، تینوں صِفاتی نام مُعانی و مَفہُوم میں باہم مربُوط ہیں۔ |
| 1944. | The giver of peace [ a l - m u ` m i n ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَموُمِن ، قُرانِ کریم میں پایا جانے والا خُدا تعالے کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لحَشر کی ۲۳ ویں آیت ہے کہ : وُہ سُلطان ، الَقُدّوُس اور ا لَموُمِن { اَمن و سلامتی بخشنے والا } ہے ۔ اس کے علاوہ درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالٰی کے ، ا لَموُمِن ، ہونے کی توضِیح کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لا نعام کی ۸۱ تا ۸۲ ، سُورۃ ا لاحزاب کی ۲۲ ویں ، اور سُورۃ ا لاحقاف کی ۱۳ ویں آیت۔ |
| 1945. | The guardian [ a l - h a f e e z ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَحفیِظُ ، { مُحافِظ ، حِفاظت کرنے والا } حَدَیِثِ نَبویﷺ[ تِرمدی} کے علاوہ، قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ اللّہ تعالٰیکا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ ھود کی ۵۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالٰی ہر ایک شے کا مُحافِظ و نگہبان ہے۔ درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالٰی کے اس نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ فاطر کی ٤۱ ویں ، ا لَبلَد کی ۹ ویں ، طَہ کی۵۲ ویں ، الا نعام کی ۳۸ ویں اور سُورۃ یُوسف کی ٦٤ ویں آیت۔ |
| 1946. | The holy [ al - q u d d u s ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَقدُ وّس ، یعنی سراسر اور سرا پا پاک اور پوِتّر ہستی۔ خُدا تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَحشر کی ۲۳ ویں آیت ہے کہ: القُدّوسُ ، وُہ سُلطان ، قُدّوُس ہے : درج ذیل آیات بھی اُس ذاتِ مُقدّس کی قُدُوّسیت کی نُمائیندہ ہیں: سُورۃ ا لبقرہ : ۳۰، سُورۃ الزمر : ٦۷ ، سُورۃ فَصلَت : ۲ ۔ |
| 1947. | The honourer [ a l - m u ` i z z ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لمُعِّزُ ، { عِزّت بڑھانے والا } اللّہ تعالٰی کے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ قُرانِ پاک میں چار سے زِیادہ مرتبہ اِس صِفاتی نام کا ذِکر ہے۔ سُورۃ آل عمران کی ۲٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ اے اللّہ تعالٰی ! تُو جِسے چاہے، عِزّت بخشتا ہے ۔: درج ذیل آیات اللّہ تعالٰی کی اسی صِفت کی ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ آل عمران ، کی ۵۵ ، القصَصَ ،کی ۷۷، اور غافِر ، کی ۵۱ ویں آیت۔ |
| 1948. | The humiliator [ a l - m u d h i l l ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لمُذِ لُ ، { ذلیل کرنے والا } یہ خُدا تعالٰیکے صِفاتی ناموں میں سے ایک ہے اور پانچ سے زیادہ مرتبہ قُرانِ پاک میں مَذکُور ہے ۔ سُورۃ آل عمران کی ۲٦ ویں آیت میں یُوں ہے :۔ اور تُو [ اے اللُہ] جِسے چاہتا ہے، ذلیل کر دیتا ہے۔: قُرانِ کریم کی درج ذیل آیات بھی خُدا تعالٰی کی اسی صِفت کی نُمائیندہ ہیں۔ سُورۃ ۵۸ کی ۲۰ ویں، سُورۃ ٦ کی ۱۲۵ ویں، سُورۃ ۷ کی ۱۵۲ ویں ، سُورۃ ۱٦ کی ۲۷ ویں ، سُورۃ ۲۲ کی ۱۸ ویں ، اور سُورۃ البقرہ کی ٦۱ ویں آیت۔ |
| 1949. | The inheritor [ a l - w a r i t h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لوَا رِثُ ، { وِراثت یا وِرثے کا مالِک ، صاحِب، میِراث } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لقصص کی ۵۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ ہم بذاۃِ خُود مِیراث پانے والے ہیں ۔: بِالفاظِ دِیگر اللّہ تعالٰی ہمیں اپنی میِراث عطا کرنے والا ہے۔ ذاتِ باری تعالٰی کے اَ لوارِث ہونے کی ترجمانی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ مریم کی ٤۰ اور ٦۳ ویں ، الاعراف کی ۱۲۸ ویں ، اور اَ لقصص کی۵ ویں اور چھَٹی آیت۔ |
| 1950. | The innovative creator [ a l - b a d i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لبَدیعُ ، { اِختراعی ، مُتجِدُد ، } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالٰی کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃَ بقرۃ کی ۱۱۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ خُدا تعالٰی آسمانوں اور زمیں کا اَلبدیع خالِق ہے ۔: اِسی صِفاتی نام کی مزید ترجما نی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں:۔ سُورۃ ، ق، کی ٦ تا ۷ ، اَ لغاشیہ کی ۱۷ تا ۲۰ ، اور الانعام کی آیت نمبر ۱۰۱ ۔ |
| t found in 6,623 words & 265 pages. Previous 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 Next | ||
English and Urdu Alphabets
Download Urdu Dictionary for Mobile Phones
Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.