English to Urdu Translation
t found in 6,623 words & 265 pages. Previous 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 Next | ||
1951. | The irresistible [ a l - j a b b a r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَجبَّا رُ ، قُران کریم میں پایا جانے والا اللہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَحشر کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : وُہ { اللّہ } السُلطان، ا َلقَدُّوس ، ا لمَومِنُ ، وفَا کَیش، ا لَقاِدِر ، اور اَ لجَبّا رُ ، ہے : عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی ، اَ لجَبّا ر ، ہونے کی صِفت کی ترجمان ہیں:۔ سُورۃ ، اَلحشَر، کی۲۳ ویں، ا لا نسان، کی ۳۰ ویں، ا لاَ نبیاء، کی ۲۳ وین، غا فِر ، کی ۳۵ ویں، اِبراہیِم، کی ۱۵ تا ۱٦ ، اور سُورۃ اَ لشعراء ، کی ۷۸ تا ۸۱ آیات۔ |
1952. | The life-taker [ a l - m u m i t ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلمُمیِتُ ، { موت دینے والا، مارنے والا } حَدیِثِ نبوی ﷺ { الَبُخاری }کے علاوہ ، قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلنَجم کی ٤٤ ویں آیت یُو ں ہے :۔ یہ اللّہ تعالیٰ ہی ہے جو زِندگی اور مَوت دیتا ہے ۔: علاوہ ازیں سُورۃ الواقعہ کی ٦۰ ویں ، الَنساء کی ۷۸ ویں ، الاحزاب کی ۱٦ ویں ، اور طَّہ کی۷٤ ویں ، یہ تُمام آیات اللّہ تعالیٰ کے اسی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں ۔ |
1953. | The living [ a l - h a y y ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلَحیّیُ ، { زِندہ جاوید } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ غافِر کی ٦۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ [اللّہ] زِندہ جاوید ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ آل عمران کی دُوسری ، الَفُرقان کی تیسری اور ۵۸ ویں اور الَمُلک کی دُوسری آیت اللّہ تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے ۔ |
1954. | The merciful [ the gracious ] | Noun, Name, Object, Holy Quranic ا لرّحِیمُ ، سِوائے اُس خُدا کے، جو رَ حمَن اور رَ حِیَم ہے ، اور کوئی خُدا نہیں۔ سُورۃ البقرہ : ۱٦۳ ، خُدا تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام قُرانِ پاک کی ہر ایک سُورۃ کے آغاز پر ، اور دُنیا بھر میں چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی قُرانِ پاک کی تلاوتِ پاک میں لاکھوں ، کروڑوں لبوں سے دُہرایا جاتا ہے۔ |
1955. | The moon [ al-qamar ] | Noun, Name, Holy Quranic سورۃ القَمَر، قُرانِ پاک کی چَوّنویں [ ۵٤ ] سُورۃ ہے اور ستائیسو یں { ۲۷ } سِپارے میں شامل ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ مکّہ مُکرمّہ میں نازل ہونے والی ابتدائی دور کی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۵ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1956. | The morning star [ the night visitant ] ... at- taariq | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ ا لَطاَ رِ قِ ، قُرانِ پاک کی چھیاسویں [ ۸٦ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں لفظ ، ٍطارِق ٍ ، کی مُناسبت سے ہے۔ لفظ، ٍ طارق ٍ، مُختلف مکاتیبِ فکر کی رائے میں الگ الگ معنی کا حامل ہے۔ تاہم یہ پیغَمبِر اِسلا م کا بھی نمائیندہ ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہر ذی رُوح شے کی مُحافظت کی ذِمہّ داری ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۱۷ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1957. | The most high [ al - a`ala ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ ، الاَ عَلیَ ، قُرانِ پاک کی ستاسویں [ ۸۷ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کے لَفظ ، ٍ ا لاَ عَلیَ ٍ ، کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ نزُولی ترتیب کے اعتبار سے یہ آٹھویں نمبر پر اور ۳۱ ویں سُورۃ کے بعد مانی جاتی ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ اللہ تعالےً۱ ِانسان کو بتَدریج سر فرازی عنایت کرتا ہے۔ یہ سُورۃ ۱۹ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1958. | The mount [ al-toor ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَ لطُوّ ر ، قُرانِ پاک کی باونویں [ ۵۲ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیتِ کریمہ ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی زمانے کی مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہونے والی سُورتوں میں شامل ہے اور ٤۹ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1959. | The noble [ a l - m a j i d ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلمَآجِدُ ، { مُمتاز اور عالی مَرتبت } اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام قُرانِ پاک میں تو نہیں آیا ہے۔ تاہم ، اسی صِفاتی نام کے ساتھ کے دُوسر ے دو نام ، اَلمجیِد، اور اَلَکریم مَوجُود ہیں۔ یہ وَصفی نام احادِیث ِ نبوی ﷺ میں آیا ہے ۔ صَحیِح مُسلم میں مرقُوم ہے کہ :۔ اَے اللّہ تعالیٰ ! تعریف اور بُزُرگی کے لائق تُو ہی ہے ۔: علاوہ ازیں یہ صِفاتی نام اَلبُخاری شریف ، تِرمدھی شریف اور ابُو دائود میں بھی پایا جاتا ہے۔ |
1960. | The one who answers all [ a l - m u j e e b ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُجیِبُ ، { جواب دینے و الا } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ آنے والا اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ھود کی ٦۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، میرا اللّہ بے حد قریب ہے اور سب کو [ دُعا کا] جواب دیتا ہے۔: سُورۃ بقرہ کی ۱۸٦ ویں ، اَ لشوری کی ۲٦ ویں اور اَ لنمل کی ٦۲ ویں آیت بھی اللّہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں۔ نیز ،احادِیثِ نبوی ﷺ [ صَحیِح مُسلم اور البُخاری ] میں بھی اس صِفاتی نام کا تَذکرہ مَوجود ہے۔ |
1961. | The opener [ a l - f a t t a h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لفَتَّا حُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگَہوں پر پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ، سباَ کی ۲٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ } ہم سب کو فراہم کرے گا، عدل کرے گا ۔ وُہ ہر طرح سے چھُڑانے والا اور ہمہ دان ہے۔: خُدا تعالے کے اس صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرنے والی دیگر آیات یہ ہیں:۔ سُورۃ، فاطر، کی دُوسری، الانعام ، کی ۱۲۵ ویں ، اور الاعراف ، کی ۸۹ ویں آیت۔ |
1962. | The originator [ a l - m u b d i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُبدیِیُ ، {بانی ، اِبتدا کرنےوالا ، بُنیاد رکھنے والا} قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلبرُوج کی ۱۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک، اللّہ تعالیٰ وُہ ہے جو زِندگی کا بانی اور زِندگی کا بحال کرنے والا ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ الَنحل کی ۸ ویں ، العنکبُوت کی ۲۰ ویں ، اور الانبیاء کی ۳۰ ویں آیت بھی اللّہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی نُمائندہ ہیں۔ |
1963. | The overthrowing [ the folding up ]...al-takweer | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَ لتَکَوِ یر ، قُرانِ پاک کی اکاسویں [ ۸۱ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے ۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ نز ولی ترتیب کے اعتبار سے یہ چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ سُورۃ ۲۹ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1964. | The overwhelming event [ al-ghaashiyah ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَ لغَا شِیَۃ ، قُرِان پاک کی ا ٹھاسویں [۸۸ ] سُورۃ ہے اور تیِسویں { ۳۰ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس کا زمانہء نزُ ول اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شُمار ہوتا ہے اور تاریخی لِحاظ سے تِیسری سُورۃ سے قریب تر ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون نیک اور بَد کۓ مُستَقبِل کی تقدیر کے تُعیِّن کی تفصیل ہے۔ یہ سُورۃ ۲٦ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1965. | The pen [ noon ] { al- qalam } | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَلقَلَم ، قُرانِ پاک کی اڑسٹھویں [ ٦۸ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیۃ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی روشنی میں ہے۔ یہ سُورۃ ابتدائی مکّی دور کی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۲ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1966. | The pilgrimage [ surrah al hajj ] | Noun, Masculine, Name, Holy Quranic السُورۃ الَحج۔ قُرانِ پاک کی بائیسویں [ ۲۲ ] سُورۃ ہے۔ یہ سُورۃ مدینہ مُنوّرہ میں نازِل ہُوئی۔ تا ہم بعض عُلماء کی رائے یہ ہے کہ یہ مکّی سُورۃ ہے ۔ یہ سُورۃِ پاک ۷۸ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1967. | The poets [ ash-shu`ara ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ الّشُّعرَاء ۔ قُرانِ پاک کی چھبیسویں [ ۲٦ ] سُورۃ ہ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۲۲٤ ہے۔ اگرچہ اسے مکّی سُورۃ تسلیم کیا جاتا ہے، تاھم اس کی آیات نمبر ۲۲٤ تا ۲۲۷ مدینہ شریف میں نازل ہُویں۔ یہ سُورۃ ۲۲۷ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1968. | The powerful [ a l - q a a d i r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لقَادَ رُ ، { قُدرتِ مُطلِق کا مالِک } قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الانعام کی ٦۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ [ اَے مُحمدﷺ] کَہہ دو کہ وُہ اللّہ تعالیٰ اَ لقادر خُدا ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلنُور کی ٤۵ ویں ، الاحزاب کی ۳۸ ویں ، فاطِر کی ٤٤ ویں ، اَلطارق کی ۸ تا ۱۰ ، اور اَلمُرسلات کی ۲۳ ویں آیت سمیت تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔ حدیِثِ نبویﷺ [ اَلبُخاری] میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔ |
1969. | The praiseworthy [ a l - a m e e d ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلحَمیدُ ، { لائقِ سِتائیش ، سزاوارِ حَمد } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اِبراہیم کی آٹھویں آیت یُوں ہے :۔ بے شَک ، اللّہ تعالیٰ سراپا خُود کفیل اور قابلِ سِتائیش ہے ۔: حدیِث شریف { صَحیح مُسلم } کے علاوہ سُورۃ الجاثیہ کی ۳٦ ویں ، الاعراف کی ٤۳ ویں ، اور الاسراء کی ٤٤ آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے۔ |
1970. | The prevailing [ al - muqtadir ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُقتَدِ رُ { غالِب ، فائق } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو حدِیثِ نبویﷺ {احمد ابن ھنبال} میں بھی مُوجُود ہے۔ سُورۃ اَ لکھف کی ٤۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ تُمام چیزوں پر قُدرت رکھتا ہے ۔: علاوہ ازیں ، درج ذیل آیت بھی اللہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ ا لقمر کی ۵۵ ویں ، اَ لزخرَف کی ٤۲ ویں آیت۔ |
1971. | The promoter [ a l - m u q a d d i m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُقَدِّمُ ، { برتری یا فَوقیِّت عطا کرنے والا } اور اسی لَفظ کے ہم معنی الفاظ دو سے زیادہ مرتبہ قُرانِ پاک ، اور دو سے زیادہ مرتبہ احادیِثِ نبوی ﷺ میں آئے ہیں ۔ صَحیحِ بُخاری اور صَحیِح مُسلِم دونوں میں مذَکُور ہے :۔ اَے { اللّہ تعالیٰ } تُو ہی برتری عطا کرنے والا ہے۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلواقعہ کی ۱۰ تا ۱۱ آیات ، اَلزخَرف کی ۳۲ ویں ، اور ، ق ، کی ۲۸ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے ۔ |
1972. | The prophets [ al-anbiya ] | Noun, Masculine, Name, Holy Quranic سُورۃ الا نبیاء۔ قُران پاک کی اِکیسویں [ ۲۱ ] سُورۃ ھے۔ آیات نمر ٤ اور ۱۱۲ تُمام انبیاء کی نمائیندگی کرتی ھیں۔ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ھُوئی۔ یہ سُورۃ ۱۱۲ آیت پر مُشتمل ھے۔ |
1973. | The prophets. | Noun, Masculine, Name سُورۃ الانبیاء۔ قُرانِ پاک کی اِکیسویں [۲۱] سُورۃ ہے۔ یہ سُورۃِ پاک مکّہ مُکرّمہ میں نازِل ہُوئی۔ یہ سُورۃ ایک سو بارہ [ ۱۱۲ ] آیات پر مُشتمل ہے۔ |
1974. | The prostration [as-sajdah] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ السَجدہّ، قُران، پاک کی ۳۲ ویں سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۵ ہے۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہُوئی۔ اِس کی کُل ۳۰ آیات ہیں۔ |
1975. | The protector [ a l - m u h a y m i n ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لمُھَیمِّنُ ، خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ، ا لحَشرَ کی ۲۳ ویں آیت یوُں ہے کہ : وُہ سُلطان اَ لاقدّوس ، الَسّلاَمُ ، سراپا وفادار اور ا لمُھَیمِنُ { مُحا فِظ } ہے۔: اس کے عِلاوہ درج ذیل آیات بھی ا للہّ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں۔ سُورۃ ،ھُو د ، کی ۵٦ ، سُورۃ ا لمَائدہ کی ٤۸ ویں ، اور سُورۃ ، ا لز لزلۃ کی ۷ ویں اور ۸ ویں آیات ۔ |
t found in 6,623 words & 265 pages. Previous 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 Next |
English and Urdu Alphabets
Download Urdu Dictionary for Mobile Phones
Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.