English to Urdu Translation

t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    75    76    77    78    79    80    81    82    83    84    Next
1976.The protector [ a l - w a a l i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لو ا لِی، { مُحافِظ ، حَفِیظ } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلرعَد کی ۱۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور سِوائے اُس { اللّہ تعالیٰ } کے اُن کا کوئی حِفاظت کرنے والا نہیں ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلحج کی ۷ ویں ، غافِر کی ۵۱ ویں ، اور سُورۃ مُحمَد ﷺ کی ۱۱ آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے۔ نیز ، حدیِثِ نبوی ﷺ { تِرمدھی شریف } میں اس نام کی توضیح موجُود ہے ۔
1977.The protector [ a l - w a l i y y ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لو لّیُی ، { حَفیِظ ، مُحافِظ ، مُھیمَنُ ،} قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلشوری کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ اَ لو لّییُ و اَ لحفیِظ ہے ۔ : علاوہ ازیں درج ذیل آیات اللُہ تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ البقرہ کی ۱۰۷ اور ۲۵۷ ویں ، آل عمران کی ۱٦۰ ویں ، الاعراف کی ۱۹٦ ویں ، اور اَلنساء کی ۷۵ ویں آیت۔
1978.The reality [ al- haqqa ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَحا قَۃ ، قُرانِ پاک کی اُنہترویں [ ٦۹ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات کی روشنی میں ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۲ آیات پر مُشتمل ہے۔
1979.The reckoner [ a l - m u h s i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلمُحصیی ، { مُحتسِب ، حِساب کِتاب لینے والا } قُرانِ پاک میں حدِیثِ نبویﷺ{صَحیحح مُسلم } کے علاوہ تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلجِن کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } ہر شَے کا حِساب کِتاب کرنے والا ہے ۔: نیز حدیِثِ نَبوی ﷺ { صَحیح مُسلم } کے عِلاوہ سُورۃ الانَباءکی ۲۹ ویں ، اَلکھف کی٤۹ ویں اور سُورۃ اَلنُور کی ۲٤ ویں آیت بھی اس صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔
1980.The reckoner [ a l - h a s e e b ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَحَسیِبُ ، { حِساب کرنے والا، مُواخذہ کرنے والا } احادیِثِ نبویﷺ کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ الا حزاب کی ۳۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ {اللّہ تعالیٰ} تُمہارے حساب کتاب میں خُود کفیل ہے۔: علاوہ ازیں الغاشیۃ کی۲۵ تا ۲٦ آیات ، اَلاّنبیاء کی ٤۷ ویں ، الاحزاب کی ۳۹ ویں اور الز مر کی ۳٦ ویں آیت ، یہ تُمام آیات اللُہ تعالیٰ کے اَلحَسیِب ہونے کی ترجمان ہیں۔
1981.The restorer [ a l - m u `e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
الَمُعیِدُ ، { بحال کرنے والا } قُرانِ پاک میں احادیِثِ نبوی ﷺ [ الَبُخاری ، مُسلم ]کے علاوہ تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الَبرُوج کی ۱۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ وُہ ہے جو ہر شَے کا بانی ہے اور دوبارہ زِندگی کو بحال کرنے والا ہے ۔: نیز ، سُورۃ الَرُوم کی ۱۱ ویں ، الانبیاء کی نمبر ۱۰٤ ، اور الاسراء کی ٤۹ تا ۵۱ آیات بھی اللہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی نُما ئیندگی کرتی ہیں۔
1982.The resurrector [ a l - b a a i s ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لبَا عِثُ ، { زِندہ کرنے والا } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلحَج کی ۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ اُن سب کو جو قبروں میں ہیں ، زِندہ کرے گا ۔: درج ذیل آیات بھی اللہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ اَلدخان کی ۷ ویں ، اَلنجم کی ۳۱ ویں ، الانعام کی ٦۰ ویں اور اَلنحل کی ۳٦ ویں آیت۔
1983.The romans [ ar-room ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الرُوم، قُرانِ پاک کی تیسویں [ ۳۰ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ اِس سُورۃ کی پہلی آیت ہے۔ مکۃ مُکرّمہ میں نازل ہونے والی یہ سُورۃ ٦۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
1984.The self-sufficient [ a l - g h h a n i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لغَنّییُ ، { خُود کفیِل ، سراپا کفیِل ، اَ لکریم ، اَ لکفیِل و اَلمجیِد } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو اَ لکریم کا نَعم اَ لبدَل ہے۔ سُورۃ مُحمَد ﷺ کی ۳۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شَک ، اللّہ تعالیٰ کو تُمہاری ضرُورت نہیں ہے ، لیکن تُمہیں اللّہ تعالیٰ کی ضرُورت ہے ۔: سُورۃ اَ لنمل کی ٤۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ سراپا خُود کفیِل اور فِّیاض ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ لُقمان کی ۲٦ ویں ، یُونس کی ٦۸ ویں ، اَ لعنکبُوت کی چھَٹی ، اور بقرہ کی ۲٤۵ ویں ۔ یہ تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔
1985.The smoke [ ad- dukhan ]....hm..Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلّدخان، ، حم ، سِلسلہ وار سُورتوں میں ۵ ویں نمبر پر ہے۔ یہ قُرانِ پاک کی چوالیسویں [ ٤٤ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۰ کی روشنی میں ہے ۔ یہ وسطی زمانے کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
1986.The sovereign [ al - malik ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لمَلِکُ ، خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ، جو قُرانِ پاک میں کئی بار آتا ہے۔ سُورۃ ا لَحشر ، کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : صِرف وُہ اللّہ ہی خُدا ہے۔ وُہی بادشاہ { مَلکِ ،} ہے : عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات میں اِسی صفاتی نام کی مُناسبت سے اللّہ تعالیٰ کی تعریف کی گئی ہے : سُورۃ الفرقان:۲ ، آلِ عمران : ۲٦ ، البقرہ : ۲٤۷ ، اور سُورۃ ا لناس کی پہلی تین آیات۔
1987.The sovereignty [ dominion ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَملَکّ، قُرانِ پاک کی سڑ سٹھویں [ ٦۸ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں {۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ اس سُورۃ کا زمانہء نزُول وسطی دور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور یہ سُورۃ ۳۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
1988.The spider [ al-ankaboot ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ العَنکَبُوت قُرانِ پاک کی اُنتیسویں سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ٤۱ ہے۔ بعض مکاتیبِ فکر کے نزدیک ساتویں اور آٹھویں آیات مدنی ہیں۔ دیگر کے نزدیک سُورۃ کا آخری سارا حِصہ مدنی ہے۔ تاہم، اِتفاقِ رائے سے اس سُورۃ کو مکّی سُورۃ تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ سُورۃ ٦۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
1989.The sundering [ the rending asunder ] ...al- inshiqaaqNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لاَ نِشَقِاَ ق ، قُرانِ پاک کی چوراسوویں [ ۸٤ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، ٍ انَشقاقٍ، ٍ کی مُناسبت سے ہے۔ نزُولی ترتیب کے اعتبار سے یہ سُورۃ پِچھلی سُورۃ سے مربُوط ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون سُورۃ نمبر ۳۱ اور ۳۲ سے ملتا جُلتا ہے۔ ا،بتدائی دَور کی یہ مکّی سُورۃ ۲۵ آیات پر مُشتمل ہے ۔
1990.The sustainer [ a l - m u q e e t ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لمُقیِتُ ، { کفیل، قائم رکھنے والا } حَدیِث نَبوی ﷺ [ مُسلم] کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ الَنساء کی ۸۵ ویں آیت یّوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ہر شَے کو قیام بخشنے والا ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ فَصَلت کی ۱۰ ویں ، اِبراہیم کی ۳۲ ویں ، ھود کی ٦ ویں اور الانعام کی ۱٤ ویں آیت۔
1991.The tidings [ the great news ]... an-nabaaNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَنّباّ ِّ ، قُرانِ پاک کی ا ٹھتر ویں [ ۷۸ } سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی دُوسری آیت میں موجُود لفظ ، ٍ الَنّباّ ِّ کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ ابتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور چالیس آیات پر مُشتمل ہے۔
1992.The traducer [ the scandal-monger ] ... al-humazahNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لھُمَزَۃ ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰٤ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے ۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ لُبِ لباب یہ ہے کہ ہر قِسم کی بُہتان طرازی، چُغلی اور مال و زر کی ذخیرہ اندوزی قابلِ مُذمّت ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی مُحبت کو اِنسانی دِلوں سے دُور کر دیتی ہے۔ یہ سُورۃ ابتدائی دور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
1993.The troops [ az-zumar ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الزُ مّرَ ، قُرانِ پاک کی اُنتالیسویں [۳۹ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیات نمبر ۷۱ اور ۷۳ ہیں۔ بعض مکاتیبِ فِکر کے نزدیک آیات نبر ۵۳ اور ۵٤ مدنی ہیں۔ یہ وسطی زمانے کی مکّی سُورہ ہے اور ۷۵ آیات پر مُشتمل ھے۔
1994.The trustee [ a l - w a k e e l ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لوَکیِلُ ، { وکالِت کرنے والا۔ سنوارنے والا } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللُہ تعالیٰ کا ایک صَفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلنساء کی ۸۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ تُمہارے تُمام مُعاملات کا سنوارنے والا ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں:۔ سُورۃ آلعمران کی ۱۵۹ تا ۱٦۰ اور آیت نمبر ۱۷۳۔ نیز احادیِث شریف[ صَحیحِ مُسلم ، الَبُخاری] میں یہ صِفاتی نام مَوجُود ہے۔
1995.The truth [ a l - h a q q ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
الَحَقّ ، { سَچّائی ، صداقَت } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک ہے ۔ سُورۃ الَنُور کی ۲۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ { بے ایمان لوگ } جان جائیں گے کہ اللّہ تعالیٰ صَریِح حَق ہے ۔: عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ لُقمان ، یُونس کی ۳۲ ویں، الَبقرہ کی ۱۷٦ ویں اور غافِر کی ۷۱ ویں آیت۔ حدِیث شریف الَبُخاری میں بھی اس نام کا ذِکر مَوجُود ہے۔
1996.The unity of godhead [ the oneness of god ] ...al-ikhlasNoun, Name, Holy Quranic
سُوَرۃ ا لا خّلاَ صِ ، قُرانِ پاک کی ایک سو بارھویں [ ۱۱۲ ] سُورۃ ہے اور تیسویں {۳۰ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کے نفسِ مضمُون کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ مذکُورہ میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور واحِدانیّت کو بیان کیا گیا ہے۔ اِسے قُرانِ پاک کا دِل یا جوہرِ قُران، قرار دیا گیا ہے۔ عام طور پر اِسے اِبتدائی مکّی سُورۃ مانا جاتا ہے، تا ہم بعض مکاتیبِ فِکر کے مُطابق یہ مدینہ شریف میں نازل ہُوئی۔ یہ سُورۃ چار آیات پر مُشتمل ہے۔
1997.The watchful [ a l - r a q e e b ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
الَرَقّیِبُ ، { مُستعِد نِگہبان } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ النساء کی پہلی آیت یُو ں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ہمہ وقت تُم سب کا مُستعِد نِگہبان ہے ۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے مذکُورہ صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ الاحزاب کی ۵۲ ویں ، الحدید کی چوتھی اور المجادلۃ کی ساتویں آیت۔
1998.The winnowing winds [ az-zaariaat ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لذاریَات، قُرانِ پاک کی اکاونویں [ ۵۱ ] سُورۃ ہے۔ اِس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا میں مَذکُور اَبتدائی لفظ کی بِنا پر ہے۔ اسِ سُورۃ کا زمانہء نزُول اِبتدا ئی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ اِس سُورۃ میں کُل ساٹھ آیات ہیں۔
1999.The withholder [ a l - m a a n i ` ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمَانُعِ ، { باز رکھنے والا ، روکنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعا لیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لمُلک کی ۲۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } [ اِنسان کا } کا ذَریعہ مُعاش و نان نُفقہ روک دیتا ہے ۔: احادیِثِ نبوی ﷺ { اَ لبُخاری ، صَحیح مُسلم } میں فرمایا گیا ہے :۔ اَے اللّہ ! جو کُچھ تُو روک دیتا ہے ، اُسے کوئی جاری نہیں کر سکتا ۔: درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ اَ لواقہ کی ٦۸ تا ۷۰ ، یَسیِن کی ۹ ویں ، اور اَ لحج کی ۳۸ ویں آیت ۔
2000.The witness [ a l - s h a h e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
الَشھَیِد ، { شاھِدَ یا گواہ۔ شہاَدَت دینے والا } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ سَباَ کی ٤۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ[ اللّہ تعالیٰ ] ہر ایک شَے کا گواہ ہے۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالیٰ کے اسی نام کی ترجمان ہیں:۔ سُورۃ یُونس کی ٦۱ ویں ، فَصَلت کی ۵۳ ویں ، الَنساء کی ۱٦٦ ویں اور الاعراف کی ۷ ویں آیت۔
t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    75    76    77    78    79    80    81    82    83    84    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.