English to Urdu Translation

the found in 459 words & 19 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next
26.The beneficent [ ar- rahmaan ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الرَحمَن، قُرانِ پاک کی پچپنویں [ ۵۵ ] سُورۃ ہے اور ستائیسویں { ۲۷ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ بعض مکاتیبِ فِکر کے مُطابق اس سُورۃ کا کُچھ حِصّہ مدینہ مُنوّرہ میں نازل ہُوا۔ تاہم سُورۃ کا زیادہ حصّہ ابتدائی مکّی دور کے ساتھ تعُلق رکھتا ہے۔ یہ سُورۃ ۷۸ آیات پر مُشتمل ھے۔
27.The c a l a m i t y [ the day of clamour ]... al-qaariahNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لقَارعَۃِ ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۱ ہے اور ۳۰ ویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ روزِ محشر { روزِ عدالت } خوفناک مُصیبت، ہلچل اور ہنگامہ کا دِن ہو گا۔ لیکن ہر نیک عمل کا اجر محفُوظ ھو گا۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکَرمّہ میں نازل ہُوئی اور گیارہ آیات پر مُشتمل ہے۔
28.The clansNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الاّحَزَاب ۔ قُرانِ پاک کی تینتیسویں [ ۳۳ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیات نمبر ۹ تا ۲۵ کے مُطابق ہے۔ اِس سُورۃ کا زمانہ ء نزُول ۵ویں اور ۷ویں صدی ہِجری کے درمیان ہے۔ یہ سُورۃ مدنی ہے اور ۷۳ آیات پر مُشتمل ہے۔
29.The cleaving asunder [ al- infitaar ]Noun, Name, Holy Quranic
سُوَرۃ الَا نَفِطاَ رَ ، قُرانِ پاک کی بیاسویں [ ۸۲ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، ٍ اَنفَطرَتّ ٍ، کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون اس سے پِچھلی سُورۃ سے مربُوط ہے۔ تا ہم بیشتر مکاتیبِ فِکر کی نظر میں یہ مکّی سُورۃ تاریخی ترتیب کے اعتبار سے ا،بتدائی مکّی سُورتوں سے بُہت بعد کی ہے۔ یہ سُورۃ ۱۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
30.The cloaked one [ one wrapped up ] { al-muddaththir }Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلمدَّثَر ، قُرانِ پاک کی چوہترویں [ ۷٤ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے ۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ، ٍ مُدَثَر ٍ کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ ، اس سے پِچھلی سُورۃ ٍ اَلمُزَمِل ٍ کے ساتھ نفسِ مضمُون کے اعتبار سے مربُوط ہے ۔ اس سُورۃ کا زمانہءنزُول بھی اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ ۵٦ آیات پر مُشتمل ہے۔
31.The clot [ al- alaq ] ... iqraa, read, proclaim.Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لَعِلقَ ، قُرانِ پاک کی چھیانو ویں { ۹٦ ] سُورۃِ مُبارکہ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ اوّل ترین وحّی ہے جو غارِ حرا میں براہِ راست نبی کریم ﷺ پر نازل ہُوئی۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اِنسان کو نیا عِلم سکھاتا ہے اور خُدا تعالیٰ کے پیغام کو آگے پھیلایا جائے۔ اس سُورۃ کا شُمار اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں ہے اور یہ اُنیس آیات پر مُشتمل ہے۔
32.The compassionate [ ar - rahman ]Noun, Name, Holy Quranic
ا لر حّمَنً ، کہو، وُہ { اللہّ } الَرحمَنَ ہے ۔ سُورۃ الملکَ : آیت ۲۹۔ ٴ ہمیں جس پر رحم کرنا منظُور ہو ،کرتے ہیں۔ ۔۔سُورۃ نمبر ۱۲ : ۵٦ ، قُرانِ پاک کی ہر ایک سُورۃ اسی نام سے شُروع ہوتی ہے ۔ سُورۃ الفاتحۃ کی پہلی آیت بھی یہی ہے۔ یہ نام بھی قُرانِ کریم کی ہر سُورۃ کے شُروع میں آتا ہے۔
33.The coursers [ thyose that run ] ... al - aadiyaatNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ ا لَعا دِیاَت ، قُرانِ پاک کی سوویں [ ۱۰۰ ] سُورۃ ہے اور تیسو یں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ رُوحانی طاقت اور عِلم کے سامنے کوئی دُنیوی قُوّت مزاہم نہیں ہو سکتی اور اِنسانی فِطرت ناشُکرے پن سے بھری ہے۔ لِسانی لِحاظ سے سُورۃ ھَذا کا موازنہ ۲۹ ویں سُورۃ سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور گیارہ آیات پر مُشتمل ہے۔
34.The creator [ a l - k h a l i q ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لخَا لِقُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَرعّد ، کی ۱٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ کہو ! اللّہ تعالیٰ ہر چیز کا خالِق ہے۔ وُہ واحِد ہے اور الَقادِر ہے ۔: درج ذیل آیات میں بھی اللہ تعالیٰ کو ساری کائنات کا خالِق کہا گیا ہے۔ ،ا لَزمر ، ٦۲ و ٦۳ ، ٍ لُقمان ٍ، ۱۱ ، ا لَحج ، ۷۳، ٍ اور ، آل عِمُران، ۱۹۰ تا ۱۹۱ آیات۔
35.The dawn [ al- fajir ]Noun, Holy Quranic, New Latin
سُورۃ اَ لفَجِّر ، قُرانِ پاک کی نواسویں [ ۸۹ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ، اَلفَجّرِ ، کا نفسِ مضمُون ، ٍ فِطرت اور نوعِ اِنسانی کی طویل تاریخ کے درمیان موازنہ ہے۔ دُنیوی عظمت ناپائیدار ہے اور مُتکَبّر لوگ پست کئے جاتے ہیں۔ یہ سُورۃ اِنتہائی اِبتدائی مکّی دَور کی پہلی دس سُورتوں میں شامل ہے۔
36.The daybreak [ the dawn ] ... al - falaqNoun, Name, Holy Quranic
سُوَرۃ ا لفَلقَ ، قُرانِ پاک کی ایک سو تیرھویں { ۱۱۳ } سُورۃ ہے اور تیسویں [ ۳۰ ] سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ انسان کو ہر قِسم کی ظاہری اور باطنی بُراٰئیوں سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ سے پناہ مانگنی چاہیے۔ یہ والی اور اس سے اگلی { قُرانِ پاک کی آخری سُورۃ } سُورۃ مربُوط ہیں ۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پانچ آیات پر مُشتمل ہے۔
37.The declining day [ time through the aages ] ... al -asrNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لَعصرِ ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۳ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ سُورۃ کی وجہ تسمیہ اس کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، اَ لَعصرِ ، کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یُوں ہے کہ ہر دَور میں وقت اس حقیقت کا شاہد ہے کہ سِوائے ایمان، سچائی اور نیک اعمال کے، کوئی شَے باقی نہ رہے گی۔ سُورۃ ھَذا کا مرکزی پیغام ، سُورۃ نمبر ۹۵ کے ساتھ مربُوط ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور تین آیات پر مُشتمل ہے۔
38.The detainer [ a l - m u ` k h k h i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لَمُو خّرِ ، { آخری دم یا وقتِ مُقرّرہ تک روکے رکھنے والا } اور اَ لمُقَدّم ، کے دونوں صِفاتی نام صَحیح بُخاری اور صَحیِح مُسلم میں ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ احادیِثِ مذکُورہ کے علاوہ ، سُورۃ اَلمومنوُن کی ٤۱ ویں ، فَصلَت کی ٤٤ ویں ، سَباّ کی۳۰ ویں ، اِبراہیم کی ٤٤ ویں ، اور ھود کی ۱۰٤ آیت میں بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کی گئی ہے ۔
39.The dominant [ a l - q a h h a r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَقَھَّا رُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لزَمر کی چاتھی آیت یُوں ہے :۔ جلال و حشمت اُس واحِد اللّہ ہی کے لئے ہے جو زبرَدست اور اَ لقادِر ہے۔: درج ذیل دیگر آیات بھی خُدا تعالیٰ کے غالِب ، زبردست اور ا لَقھَار ، ہونے کی دلیل ہیں۔ آل عمران کی ۸۳ ویں، الا نعام کی ۱۷ ویں، یُوسف، کی ۳۹ ویں ، بقرہ کی ۲۰ ویں، اور الانبیاء کی ٦۹ ویں آیات۔
40.The earthquake [ the convulsion ] ... al - zilzaalNoun, Holy Quranic, New Latin
سُورۃ الِزَ لزَ لۃِّ ، قُرانِ کریم کی ننانو ویں [ ۹۹ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ سُورۃ ھَذا کی وجہ تسمیہ اس کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ نفسِ مضُون یہ ہے کہ زمین ایک خوفناک زلزلے سے اُلٹ دی جائے گی اور موجُودہ مادی نظام تباہ ہو جائے گا اور خُدا تعالیٰ کا عدل و صداقت کا نظام اُس کی جگہ لے لے گا۔ اس سے پِچھلی سُورۃ { ۹۸ } کی طرح اس کا زمانہء نزُول بھی غیر یقینی ہے۔ لہَذ ا یہ اِبتدائی مدنی یا اِنتہائی مکّی سُورۃ ہے۔ اس میں کُل آٹھ آیات ہین۔
41.The elephant [ al - feel ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لفِیل ، قُرانِ پاک کی سُورۃ نمبر ۱۰۵ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ ، ا لفِیل ، کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ دُنیوی قُوّتیں ، خُدائی طاقت کا مُقابلہ نہیں کر سکتیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی حِفاظت کرنا جانتا ہے۔ یہ اِنتہا ئی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پانچ آیات پر مُشتمل ہے۔
42.The emissaries [ those sent forth ]...al- muursalaatNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلمُر سَلا ت ، قُرانِ پاک کی ستَتر ویں [ ۷۷ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات میں ، ٍ تیز آندھی ٍ اور چوتھی اور پانچویں آیات میں ، ، ،ملائک ،کے حوالے کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون ۷۵ ویں سُورۃ ، ٍ الَقیامَۃ ٍ سے مِلتا ہے اوریہ ابتدائی مکّی دور کی سُورتوں میں شامل ہے۔ یہ سُورۃ ۵۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
43.The enricher [ a l - m u g h h n i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمُغّنیی ، { امیر بنا دینے والا ، دولتمند کر دینے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لنَجّم کی ٤۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور یہ اللّہ تعالیٰ ہی ہے جو دولت و امارت بَخشتا ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلضحی۱ کی ۸ ویں، اَ لتوبہ کی ۲۸ ویں ، اور غافِر کی ۳۹ آیت سمیت تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ نیز ، احادیِث نبوی ﷺ { اَ لبُخاری ، صَحیح مُسلم اور تِرمدھی شریف } میں بھی اس نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔
44.The eternal [ a l - q a y y u m ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلقَیُّومُ ، { قائم و دائم ، ابدی ، دوامی } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ بَقرہ کی ۲۵۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ سِوائے اللّہ تعالیٰ کے اور کوئی خُدا نہیں ، جو زِندہ اور دائمی ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات بھی مُلاحظہ کیجئے :۔ سُورۃ ،ق ، کی ۳۸ ویں، سُورۃ الَرُوم کی ۲۵ ویں اور اَلرعد کی ۳۳ ویں آیت ۔
45.The everlasting refuge [ a l - s a m a d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَصَمّدُ ، { ابدی اور دائمی پناہ گاہ } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الاخلاص کی دُوسری آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ابدی {دائمی} پناہ گاہ ہے۔: سُورۃ اَلروم کی ۳۳ ویں ، الانعام کی ٦٤ ویں اور الاسراء کی ۵٦ ویں آیت سمیت تُمام آیات اللّہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ، احادیِثِ نبوی ﷺ { اَلبُخاری ، مُسلِم ، تِرمدھی } میں بھی یہ نام آیا ہے۔
46.The everlasting [ a l - b a a q i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لبا قیِی ، { جِسے بقا حاصِل ہو۔ قائم و دائم } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰکا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ نام ایک دُوسرے صِفاتی نام ، اَ لقَیُّومُ ، کا نَعم اَلبدل ہے ۔ سُورۃ طَہَ کی ۷۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔: اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ اَ لقصص کی ۸۸ ویں ، اَ لرحمَن۱ کی ۲۷ ویں ، اور آل عمران کی ۱۳۳ ویں آیت ۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ { ترمدھی شریف } میں بھی اس صِفاتی نام کی توضیح مُوجُود ہے ۔
47.The exalter [ a l - r a f i h ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لرّ ا فِعُ ، اللّہ تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک ہے ۔ یہ نام سات سے زِیادہ مرتبہ قُرانِ پاک میں آیا ہے۔ سُورۃ ا لَمُجَادلہ ، کی ۱۱ ویں آیت میں یوُں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ مومِنوں کے مَرتبہ کو بڑ ھا دیتا ہے۔: درج ذیل آیات خُدا تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔ الَبقرہ کی ۲۵۳ ، الاَنعام ، کی ۸۳ ، الشرح، کی ٤ ، مریم ، کی ۵٦ تا ۵۷ ، اور القَصَص ، کی ۷۸ ویں آیت۔
48.The expandder [ a l - b a s i t ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لبَاسِطُ، خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ٦ سے زِیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ بَقرہ کی ۲٤۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ دولت میں افزُونی کر دیتا ہے اور غُربت میں مُبتلا کر دیتا ہے، اور تُم سب کو اُسی کی طرف لَوٹنا ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمانی کرتی ہیں۔: سُورۃ الر عَد ، کی ۲٦ ویں ، ا لمَا ئدہ ، کی ٦٤ ویں ، نُوح ، کی ۱۹ ویں ، اور ا لَرُ و م ،کی ٤۸ ویں آیت۔
49.The finder [ a l - w a j i d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلوَاجِدُ ، { وجُود قائم کرنے والا، ڈھُونڈنے والا } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلضحی۱ کی ۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ کیا اللّہ تعالیٰ نے تُمہیں مُحتاج اور ضرُورت مند دیکھ کر مالدار نہیں کر دیا ؟ نیز ، درج ذیل آیات مُلاحظہ کیجئے :۔ سُورۃ الشوری کی ۱۲ ویں ، الضَحی۱ کی ٦ تا ۷ ، ص ، کی ٤٤ ویں ، اور النساء کی ۷۸ ویں۔ یہ ساری آیات اللّہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام ، اَلواجِدُ کی ترجمان ہیں۔
50.The forbearing [ a l - s a b o o r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لصَّبوُ رُ ، { صَبر اور برداشت کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورہ اَ لطارِق کی ۱۷ ویں آیت یُوں ہَے :۔ بے ایمانوں [ مُنکروں ] کے ساتھ صبر و برداشت سے برتائو کرو ، اور اُنہیں مُہلت دو ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ آل عمران کی ۱٤٦ ویں ، اَ لنحل کی ۱۲۷ ویں ، اور اَ لسِجدہ کی ۲٤ آیت سمیت ، تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ نیز ، احادیِثِ نبوی ﷺ {اَلبُخاری و صَحیح مُسلم } میں بھی اِس نام کا تَذکرہ مَوجوُد ہے ۔
the found in 459 words & 19 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.