English to Urdu Translation
the found in 459 words & 19 pages. Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next | ||
51. | The forgiving [ a l - a f u w ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لعَفُوُّ ، { مُعافی عطا کرنے والا، بخشنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ صِفاتی نام ، دُوسرے دو صِفاتی ناموں ، اَ لغَفار ، اور ، اَ لغفُور ، کا نعم البدَل ہے۔ سُورۃ اَ لحج کی ٦۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ہمیشہ مُعاف کرنے والا اور در گُزر کرنے والا ہے ۔: سُورۃ اَ لشوری کی ۲۵ ویں ، اور ۳٤ ویں آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں ۔ حدیِثِ نبوی ﷺ { تِرمدھی شریف } میں بھی اس نام کا تذکرہ مَوجُود ہے ۔ |
52. | The forgiving [ a l - g h a f f a r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لغَفَّا رُ ، اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جاتا ہے۔ سُورۃ ، ص ، کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ خُدا تعالیٰ ، جو آسمانوں اور زمین اور اُن کے اندر کی ہر چیز کا مالِک ہے، قادرِ مُطلق اور غَفّاَ ر ہے۔: ذاتِ باری کے صِفاتی نام ، ا لَغفَّا ر ، کی ترجمانی کرنے والی ، قُرانِ پاک میں پائی جانے والی دِیگر آیات یہ ہیں۔: سُورۃ ، طہ، کی ۸۲ ویں ، سُورۃ، غافِر کی تیسری آیت۔ |
53. | The forgiving [ a l - g h a f o o r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلغَفُو رُ ، { مُعاف کرنے والا۔بخشنے والا } احادیِث شریف [مُسلم ۔ البُخاری ]کے عِلاوہ قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ بقرہ کی ۱۷۳ ویں آیت یوُ ں ہے :۔ یہ سَچّ ہے کہ اللّہ تعالیٰ غفُو ر اور رحیم ہے ۔: سُورۃ الَحجَر کی ٤۹ ویں آیت یوُں ہے :۔ { اَے مُحمدﷺ } ! میرے خادموں کو بتا دو کہ میں غَفُو ر اور رحیم ہُوں ۔: |
54. | The generous [ a l - k a r i m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَکَر یِمُ ، { سَخی ، فِیّاض } احادیِثِ نبوی ﷺ کے علاوہ قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ ا لنَمل کی ٤۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک، میرا اللّہ سراپا خُود کفیل اور سراپا فِیّاض ہے ۔: قُرانِ کریم کی سُورۃ ا لنَحل کی۱۲ ویں ، ا لاسراء کی ۲۰ ویں اور بقرہ کی ۲٤۵ ویں ، یہ ساری آیات خُدا تعالیٰ کے اَ لکریم ہونے والے صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ |
55. | The gentle [ a l - r a ` u f ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لرّ وَئوُ فُ ، { سراپا شریف ، سلیم الطبع } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو دُوسرے دو صِفاتی ناموں ، اَ لمَاجدُ ، اور اَ لطیِفُ ، کا ہم معنی اور نعم اَلبدَل ہے۔ سُورۃ اَ لنُو ر کی ۲۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللُہ تعالیٰ بے حَد مہربان اور رّ وئوُفُ ، ہے۔ : درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ بقرہ کی ۱٤۳ ویں آیت ، اَ لنساء کی ۲۸ ویں ، اَلتوبہ کی ۱۱۷ ویں ، اور اَ لحدید کی ۲۷ ویں آیت۔ |
56. | The giver of life [ a l - m u h i y y ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَمُحَیی ، {حَیّات بخشنے والا } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ آنے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلرُوم کی ۵۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللہ تعالیٰ مُردوں کو زِندہ کرنے والا ہے۔ نیز ، سُورۃ ، ق ، کی٤۳ ویں ، اَلحج کی ٦٦ ویں ، اور الانعام کی ۲۲ ویں آیت بھی خُدا تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں ۔ یہ امر قابلِ غَور ہے کہ ، اَلمُحیُی، اَلمُعِیدُ اور اَلمُبدِییُ ، تینوں صِفاتی نام مُعانی و مَفہُوم میں باہم مربُوط ہیں۔ |
57. | The giver of peace [ a l - m u ` m i n ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَموُمِن ، قُرانِ کریم میں پایا جانے والا خُدا تعالے کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لحَشر کی ۲۳ ویں آیت ہے کہ : وُہ سُلطان ، الَقُدّوُس اور ا لَموُمِن { اَمن و سلامتی بخشنے والا } ہے ۔ اس کے علاوہ درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالیٰ کے ، ا لَموُمِن ، ہونے کی توضِیح کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لا نعام کی ۸۱ تا ۸۲ ، سُورۃ ا لاحزاب کی ۲۲ ویں ، اور سُورۃ ا لاحقاف کی ۱۳ ویں آیت۔ |
58. | The guardian [ a l - h a f e e z ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَحفیِظُ ، { مُحافِظ ، حِفاظت کرنے والا } حَدَیِثِ نَبویﷺ[ تِرمدی} کے علاوہ، قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ اللّہ تعالیٰکا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ ھود کی ۵۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ہر ایک شے کا مُحافِظ و نگہبان ہے۔ درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالیٰ کے اس نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ فاطر کی ٤۱ ویں ، ا لَبلَد کی ۹ ویں ، طَہ کی۵۲ ویں ، الا نعام کی ۳۸ ویں اور سُورۃ یُوسف کی ٦٤ ویں آیت۔ |
59. | The holy [ al - q u d d u s ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَقدُ وّس ، یعنی سراسر اور سرا پا پاک اور پوِتّر ہستی۔ خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَحشر کی ۲۳ ویں آیت ہے کہ: القُدّوسُ ، وُہ سُلطان ، قُدّوُس ہے : درج ذیل آیات بھی اُس ذاتِ مُقدّس کی قُدُوّسیت کی نُمائیندہ ہیں: سُورۃ ا لبقرہ : ۳۰، سُورۃ الزمر : ٦۷ ، سُورۃ فَصلَت : ۲ ۔ |
60. | The honourer [ a l - m u ` i z z ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لمُعِّزُ ، { عِزّت بڑھانے والا } اللّہ تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ قُرانِ پاک میں چار سے زِیادہ مرتبہ اِس صِفاتی نام کا ذِکر ہے۔ سُورۃ آل عمران کی ۲٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ اے اللّہ تعالیٰ ! تُو جِسے چاہے، عِزّت بخشتا ہے ۔: درج ذیل آیات اللّہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ آل عمران ، کی ۵۵ ، القصَصَ ،کی ۷۷، اور غافِر ، کی ۵۱ ویں آیت۔ |
61. | The humiliator [ a l - m u d h i l l ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لمُذِ لُ ، { ذلیل کرنے والا } یہ خُدا تعالیٰکے صِفاتی ناموں میں سے ایک ہے اور پانچ سے زیادہ مرتبہ قُرانِ پاک میں مَذکُور ہے ۔ سُورۃ آل عمران کی ۲٦ ویں آیت میں یُوں ہے :۔ اور تُو [ اے اللُہ] جِسے چاہتا ہے، ذلیل کر دیتا ہے۔: قُرانِ کریم کی درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کی اسی صِفت کی نُمائیندہ ہیں۔ سُورۃ ۵۸ کی ۲۰ ویں، سُورۃ ٦ کی ۱۲۵ ویں، سُورۃ ۷ کی ۱۵۲ ویں ، سُورۃ ۱٦ کی ۲۷ ویں ، سُورۃ ۲۲ کی ۱۸ ویں ، اور سُورۃ البقرہ کی ٦۱ ویں آیت۔ |
62. | The inheritor [ a l - w a r i t h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لوَا رِثُ ، { وِراثت یا وِرثے کا مالِک ، صاحِب، میِراث } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لقصص کی ۵۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ ہم بذاۃِ خُود مِیراث پانے والے ہیں ۔: بِالفاظِ دِیگر اللّہ تعالیٰ ہمیں اپنی میِراث عطا کرنے والا ہے۔ ذاتِ باری تعالیٰ کے اَ لوارِث ہونے کی ترجمانی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ مریم کی ٤۰ اور ٦۳ ویں ، الاعراف کی ۱۲۸ ویں ، اور اَ لقصص کی۵ ویں اور چھَٹی آیت۔ |
63. | The innovative creator [ a l - b a d i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لبَدیعُ ، { اِختراعی ، مُتجِدُد ، } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃَ بقرۃ کی ۱۱۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ خُدا تعالیٰ آسمانوں اور زمیں کا اَلبدیع خالِق ہے ۔: اِسی صِفاتی نام کی مزید ترجما نی کرنے والی آیات درج ذیل ہیں:۔ سُورۃ ، ق، کی ٦ تا ۷ ، اَ لغاشیہ کی ۱۷ تا ۲۰ ، اور الانعام کی آیت نمبر ۱۰۱ ۔ |
64. | The irresistible [ a l - j a b b a r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَجبَّا رُ ، قُران کریم میں پایا جانے والا اللہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ا لَحشر کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : وُہ { اللّہ } السُلطان، ا َلقَدُّوس ، ا لمَومِنُ ، وفَا کَیش، ا لَقاِدِر ، اور اَ لجَبّا رُ ، ہے : عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی ، اَ لجَبّا ر ، ہونے کی صِفت کی ترجمان ہیں:۔ سُورۃ ، اَلحشَر، کی۲۳ ویں، ا لا نسان، کی ۳۰ ویں، ا لاَ نبیاء، کی ۲۳ وین، غا فِر ، کی ۳۵ ویں، اِبراہیِم، کی ۱۵ تا ۱٦ ، اور سُورۃ اَ لشعراء ، کی ۷۸ تا ۸۱ آیات۔ |
65. | The life-taker [ a l - m u m i t ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلمُمیِتُ ، { موت دینے والا، مارنے والا } حَدیِثِ نبوی ﷺ { الَبُخاری }کے علاوہ ، قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلنَجم کی ٤٤ ویں آیت یُو ں ہے :۔ یہ اللّہ تعالیٰ ہی ہے جو زِندگی اور مَوت دیتا ہے ۔: علاوہ ازیں سُورۃ الواقعہ کی ٦۰ ویں ، الَنساء کی ۷۸ ویں ، الاحزاب کی ۱٦ ویں ، اور طَّہ کی۷٤ ویں ، یہ تُمام آیات اللّہ تعالیٰ کے اسی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں ۔ |
66. | The living [ a l - h a y y ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلَحیّیُ ، { زِندہ جاوید } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ غافِر کی ٦۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ [اللّہ] زِندہ جاوید ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ آل عمران کی دُوسری ، الَفُرقان کی تیسری اور ۵۸ ویں اور الَمُلک کی دُوسری آیت اللّہ تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے ۔ |
67. | The merciful [ the gracious ] | Noun, Name, Object, Holy Quranic ا لرّحِیمُ ، سِوائے اُس خُدا کے، جو رَ حمَن اور رَ حِیَم ہے ، اور کوئی خُدا نہیں۔ سُورۃ البقرہ : ۱٦۳ ، خُدا تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام قُرانِ پاک کی ہر ایک سُورۃ کے آغاز پر ، اور دُنیا بھر میں چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی قُرانِ پاک کی تلاوتِ پاک میں لاکھوں ، کروڑوں لبوں سے دُہرایا جاتا ہے۔ |
68. | The moon [ al-qamar ] | Noun, Name, Holy Quranic سورۃ القَمَر، قُرانِ پاک کی چَوّنویں [ ۵٤ ] سُورۃ ہے اور ستائیسو یں { ۲۷ } سِپارے میں شامل ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ مکّہ مُکرمّہ میں نازل ہونے والی ابتدائی دور کی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۵ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
69. | The morning star [ the night visitant ] ... at- taariq | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ ا لَطاَ رِ قِ ، قُرانِ پاک کی چھیاسویں [ ۸٦ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں لفظ ، ٍطارِق ٍ ، کی مُناسبت سے ہے۔ لفظ، ٍ طارق ٍ، مُختلف مکاتیبِ فکر کی رائے میں الگ الگ معنی کا حامل ہے۔ تاہم یہ پیغَمبِر اِسلا م کا بھی نمائیندہ ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہر ذی رُوح شے کی مُحافظت کی ذِمہّ داری ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۱۷ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
70. | The most high [ al - a`ala ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ ، الاَ عَلیَ ، قُرانِ پاک کی ستاسویں [ ۸۷ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کے لَفظ ، ٍ ا لاَ عَلیَ ٍ ، کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ اِنتہائی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ نزُولی ترتیب کے اعتبار سے یہ آٹھویں نمبر پر اور ۳۱ ویں سُورۃ کے بعد مانی جاتی ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ اللہ تعالےً۱ ِانسان کو بتَدریج سر فرازی عنایت کرتا ہے۔ یہ سُورۃ ۱۹ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
71. | The mount [ al-toor ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَ لطُوّ ر ، قُرانِ پاک کی باونویں [ ۵۲ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیتِ کریمہ ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی زمانے کی مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہونے والی سُورتوں میں شامل ہے اور ٤۹ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
72. | The noble [ a l - m a j i d ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلمَآجِدُ ، { مُمتاز اور عالی مَرتبت } اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام قُرانِ پاک میں تو نہیں آیا ہے۔ تاہم ، اسی صِفاتی نام کے ساتھ کے دُوسر ے دو نام ، اَلمجیِد، اور اَلَکریم مَوجُود ہیں۔ یہ وَصفی نام احادِیث ِ نبوی ﷺ میں آیا ہے ۔ صَحیِح مُسلم میں مرقُوم ہے کہ :۔ اَے اللّہ تعالیٰ ! تعریف اور بُزُرگی کے لائق تُو ہی ہے ۔: علاوہ ازیں یہ صِفاتی نام اَلبُخاری شریف ، تِرمدھی شریف اور ابُو دائود میں بھی پایا جاتا ہے۔ |
73. | The one who answers all [ a l - m u j e e b ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُجیِبُ ، { جواب دینے و الا } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ آنے والا اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ھود کی ٦۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، میرا اللّہ بے حد قریب ہے اور سب کو [ دُعا کا] جواب دیتا ہے۔: سُورۃ بقرہ کی ۱۸٦ ویں ، اَ لشوری کی ۲٦ ویں اور اَ لنمل کی ٦۲ ویں آیت بھی اللّہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں۔ نیز ،احادِیثِ نبوی ﷺ [ صَحیِح مُسلم اور البُخاری ] میں بھی اس صِفاتی نام کا تَذکرہ مَوجود ہے۔ |
74. | The opener [ a l - f a t t a h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لفَتَّا حُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگَہوں پر پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ، سباَ کی ۲٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ } ہم سب کو فراہم کرے گا، عدل کرے گا ۔ وُہ ہر طرح سے چھُڑانے والا اور ہمہ دان ہے۔: خُدا تعالے کے اس صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرنے والی دیگر آیات یہ ہیں:۔ سُورۃ، فاطر، کی دُوسری، الانعام ، کی ۱۲۵ ویں ، اور الاعراف ، کی ۸۹ ویں آیت۔ |
75. | The originator [ a l - m u b d i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُبدیِیُ ، {بانی ، اِبتدا کرنےوالا ، بُنیاد رکھنے والا} قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلبرُوج کی ۱۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک، اللّہ تعالیٰ وُہ ہے جو زِندگی کا بانی اور زِندگی کا بحال کرنے والا ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ الَنحل کی ۸ ویں ، العنکبُوت کی ۲۰ ویں ، اور الانبیاء کی ۳۰ ویں آیت بھی اللّہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی نُمائندہ ہیں۔ |
the found in 459 words & 19 pages. Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next |
English and Urdu Alphabets
Download Urdu Dictionary for Mobile Phones
Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.