English to Urdu Translation

the found in 459 words & 19 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next
76.The overthrowing [ the folding up ]...al-takweerNoun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لتَکَوِ یر ، قُرانِ پاک کی اکاسویں [ ۸۱ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے ۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے۔ نز ولی ترتیب کے اعتبار سے یہ چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہے۔ یہ سُورۃ ۲۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
77.The overwhelming event [ al-ghaashiyah ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لغَا شِیَۃ ، قُرِان پاک کی ا ٹھاسویں [۸۸ ] سُورۃ ہے اور تیِسویں { ۳۰ } سِپارے میں شامل ہے۔ اس کا زمانہء نزُ ول اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شُمار ہوتا ہے اور تاریخی لِحاظ سے تِیسری سُورۃ سے قریب تر ہے۔ اس کا نفسِ مضمُون نیک اور بَد کۓ مُستَقبِل کی تقدیر کے تُعیِّن کی تفصیل ہے۔ یہ سُورۃ ۲٦ آیات پر مُشتمل ہے۔
78.The pen [ noon ] { al- qalam }Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلقَلَم ، قُرانِ پاک کی اڑسٹھویں [ ٦۸ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیۃ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی روشنی میں ہے۔ یہ سُورۃ ابتدائی مکّی دور کی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۲ آیات پر مُشتمل ہے۔
79.The pilgrimage [ surrah al hajj ]Noun, Masculine, Name, Holy Quranic
السُورۃ الَحج۔ قُرانِ پاک کی بائیسویں [ ۲۲ ] سُورۃ ہے۔ یہ سُورۃ مدینہ مُنوّرہ میں نازِل ہُوئی۔ تا ہم بعض عُلماء کی رائے یہ ہے کہ یہ مکّی سُورۃ ہے ۔ یہ سُورۃِ پاک ۷۸ آیات پر مُشتمل ہے۔
80.The poets [ ash-shu`ara ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الّشُّعرَاء ۔ قُرانِ پاک کی چھبیسویں [ ۲٦ ] سُورۃ ہ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۲۲٤ ہے۔ اگرچہ اسے مکّی سُورۃ تسلیم کیا جاتا ہے، تاھم اس کی آیات نمبر ۲۲٤ تا ۲۲۷ مدینہ شریف میں نازل ہُویں۔ یہ سُورۃ ۲۲۷ آیات پر مُشتمل ہے۔
81.The powerful [ a l - q a a d i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لقَادَ رُ ، { قُدرتِ مُطلِق کا مالِک } قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الانعام کی ٦۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ [ اَے مُحمدﷺ] کَہہ دو کہ وُہ اللّہ تعالیٰ اَ لقادر خُدا ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلنُور کی ٤۵ ویں ، الاحزاب کی ۳۸ ویں ، فاطِر کی ٤٤ ویں ، اَلطارق کی ۸ تا ۱۰ ، اور اَلمُرسلات کی ۲۳ ویں آیت سمیت تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔ حدیِثِ نبویﷺ [ اَلبُخاری] میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔
82.The praiseworthy [ a l - a m e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلحَمیدُ ، { لائقِ سِتائیش ، سزاوارِ حَمد } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اِبراہیم کی آٹھویں آیت یُوں ہے :۔ بے شَک ، اللّہ تعالیٰ سراپا خُود کفیل اور قابلِ سِتائیش ہے ۔: حدیِث شریف { صَحیح مُسلم } کے علاوہ سُورۃ الجاثیہ کی ۳٦ ویں ، الاعراف کی ٤۳ ویں ، اور الاسراء کی ٤٤ آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے۔
83.The prevailing [ al - muqtadir ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمُقتَدِ رُ { غالِب ، فائق } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو حدِیثِ نبویﷺ {احمد ابن ھنبال} میں بھی مُوجُود ہے۔ سُورۃ اَ لکھف کی ٤۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ تُمام چیزوں پر قُدرت رکھتا ہے ۔: علاوہ ازیں ، درج ذیل آیت بھی اللہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ ا لقمر کی ۵۵ ویں ، اَ لزخرَف کی ٤۲ ویں آیت۔
84.The promoter [ a l - m u q a d d i m ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمُقَدِّمُ ، { برتری یا فَوقیِّت عطا کرنے والا } اور اسی لَفظ کے ہم معنی الفاظ دو سے زیادہ مرتبہ قُرانِ پاک ، اور دو سے زیادہ مرتبہ احادیِثِ نبوی ﷺ میں آئے ہیں ۔ صَحیحِ بُخاری اور صَحیِح مُسلِم دونوں میں مذَکُور ہے :۔ اَے { اللّہ تعالیٰ } تُو ہی برتری عطا کرنے والا ہے۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلواقعہ کی ۱۰ تا ۱۱ آیات ، اَلزخَرف کی ۳۲ ویں ، اور ، ق ، کی ۲۸ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے ۔
85.The prophets [ al-anbiya ]Noun, Masculine, Name, Holy Quranic
سُورۃ الا نبیاء۔ قُران پاک کی اِکیسویں [ ۲۱ ] سُورۃ ھے۔ آیات نمر ٤ اور ۱۱۲ تُمام انبیاء کی نمائیندگی کرتی ھیں۔ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ھُوئی۔ یہ سُورۃ ۱۱۲ آیت پر مُشتمل ھے۔
86.The prophets.Noun, Masculine, Name
سُورۃ الانبیاء۔ قُرانِ پاک کی اِکیسویں [۲۱] سُورۃ ہے۔ یہ سُورۃِ پاک مکّہ مُکرّمہ میں نازِل ہُوئی۔ یہ سُورۃ ایک سو بارہ [ ۱۱۲ ] آیات پر مُشتمل ہے۔
87.The prostration [as-sajdah]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ السَجدہّ، قُران، پاک کی ۳۲ ویں سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۵ ہے۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہُوئی۔ اِس کی کُل ۳۰ آیات ہیں۔
88.The protector [ a l - m u h a y m i n ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لمُھَیمِّنُ ، خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ، ا لحَشرَ کی ۲۳ ویں آیت یوُں ہے کہ : وُہ سُلطان اَ لاقدّوس ، الَسّلاَمُ ، سراپا وفادار اور ا لمُھَیمِنُ { مُحا فِظ } ہے۔: اس کے عِلاوہ درج ذیل آیات بھی ا للہّ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں۔ سُورۃ ،ھُو د ، کی ۵٦ ، سُورۃ ا لمَائدہ کی ٤۸ ویں ، اور سُورۃ ، ا لز لزلۃ کی ۷ ویں اور ۸ ویں آیات ۔
89.The protector [ a l - w a a l i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لو ا لِی، { مُحافِظ ، حَفِیظ } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلرعَد کی ۱۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور سِوائے اُس { اللّہ تعالیٰ } کے اُن کا کوئی حِفاظت کرنے والا نہیں ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلحج کی ۷ ویں ، غافِر کی ۵۱ ویں ، اور سُورۃ مُحمَد ﷺ کی ۱۱ آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے۔ نیز ، حدیِثِ نبوی ﷺ { تِرمدھی شریف } میں اس نام کی توضیح موجُود ہے ۔
90.The protector [ a l - w a l i y y ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لو لّیُی ، { حَفیِظ ، مُحافِظ ، مُھیمَنُ ،} قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلشوری کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ اَ لو لّییُ و اَ لحفیِظ ہے ۔ : علاوہ ازیں درج ذیل آیات اللُہ تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ البقرہ کی ۱۰۷ اور ۲۵۷ ویں ، آل عمران کی ۱٦۰ ویں ، الاعراف کی ۱۹٦ ویں ، اور اَلنساء کی ۷۵ ویں آیت۔
91.The reality [ al- haqqa ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَحا قَۃ ، قُرانِ پاک کی اُنہترویں [ ٦۹ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی تین آیات کی روشنی میں ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۲ آیات پر مُشتمل ہے۔
92.The reckoner [ a l - m u h s i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلمُحصیی ، { مُحتسِب ، حِساب کِتاب لینے والا } قُرانِ پاک میں حدِیثِ نبویﷺ{صَحیحح مُسلم } کے علاوہ تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلجِن کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } ہر شَے کا حِساب کِتاب کرنے والا ہے ۔: نیز حدیِثِ نَبوی ﷺ { صَحیح مُسلم } کے عِلاوہ سُورۃ الانَباءکی ۲۹ ویں ، اَلکھف کی٤۹ ویں اور سُورۃ اَلنُور کی ۲٤ ویں آیت بھی اس صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔
93.The reckoner [ a l - h a s e e b ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَحَسیِبُ ، { حِساب کرنے والا، مُواخذہ کرنے والا } احادیِثِ نبویﷺ کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ الا حزاب کی ۳۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ {اللّہ تعالیٰ} تُمہارے حساب کتاب میں خُود کفیل ہے۔: علاوہ ازیں الغاشیۃ کی۲۵ تا ۲٦ آیات ، اَلاّنبیاء کی ٤۷ ویں ، الاحزاب کی ۳۹ ویں اور الز مر کی ۳٦ ویں آیت ، یہ تُمام آیات اللُہ تعالیٰ کے اَلحَسیِب ہونے کی ترجمان ہیں۔
94.The restorer [ a l - m u `e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
الَمُعیِدُ ، { بحال کرنے والا } قُرانِ پاک میں احادیِثِ نبوی ﷺ [ الَبُخاری ، مُسلم ]کے علاوہ تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الَبرُوج کی ۱۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ وُہ ہے جو ہر شَے کا بانی ہے اور دوبارہ زِندگی کو بحال کرنے والا ہے ۔: نیز ، سُورۃ الَرُوم کی ۱۱ ویں ، الانبیاء کی نمبر ۱۰٤ ، اور الاسراء کی ٤۹ تا ۵۱ آیات بھی اللہ تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی نُما ئیندگی کرتی ہیں۔
95.The resurrector [ a l - b a a i s ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لبَا عِثُ ، { زِندہ کرنے والا } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلحَج کی ۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ اُن سب کو جو قبروں میں ہیں ، زِندہ کرے گا ۔: درج ذیل آیات بھی اللہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ اَلدخان کی ۷ ویں ، اَلنجم کی ۳۱ ویں ، الانعام کی ٦۰ ویں اور اَلنحل کی ۳٦ ویں آیت۔
96.The romans [ ar-room ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الرُوم، قُرانِ پاک کی تیسویں [ ۳۰ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ اِس سُورۃ کی پہلی آیت ہے۔ مکۃ مُکرّمہ میں نازل ہونے والی یہ سُورۃ ٦۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
97.The self-sufficient [ a l - g h h a n i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لغَنّییُ ، { خُود کفیِل ، سراپا کفیِل ، اَ لکریم ، اَ لکفیِل و اَلمجیِد } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو اَ لکریم کا نَعم اَ لبدَل ہے۔ سُورۃ مُحمَد ﷺ کی ۳۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شَک ، اللّہ تعالیٰ کو تُمہاری ضرُورت نہیں ہے ، لیکن تُمہیں اللّہ تعالیٰ کی ضرُورت ہے ۔: سُورۃ اَ لنمل کی ٤۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ سراپا خُود کفیِل اور فِّیاض ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ لُقمان کی ۲٦ ویں ، یُونس کی ٦۸ ویں ، اَ لعنکبُوت کی چھَٹی ، اور بقرہ کی ۲٤۵ ویں ۔ یہ تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔
98.The smoke [ ad- dukhan ]....hm..Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلّدخان، ، حم ، سِلسلہ وار سُورتوں میں ۵ ویں نمبر پر ہے۔ یہ قُرانِ پاک کی چوالیسویں [ ٤٤ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۰ کی روشنی میں ہے ۔ یہ وسطی زمانے کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۵۹ آیات پر مُشتمل ہے۔
99.The sovereign [ al - malik ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لمَلِکُ ، خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ، جو قُرانِ پاک میں کئی بار آتا ہے۔ سُورۃ ا لَحشر ، کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : صِرف وُہ اللّہ ہی خُدا ہے۔ وُہی بادشاہ { مَلکِ ،} ہے : عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات میں اِسی صفاتی نام کی مُناسبت سے اللّہ تعالیٰ کی تعریف کی گئی ہے : سُورۃ الفرقان:۲ ، آلِ عمران : ۲٦ ، البقرہ : ۲٤۷ ، اور سُورۃ ا لناس کی پہلی تین آیات۔
100.The sovereignty [ dominion ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ الَملَکّ، قُرانِ پاک کی سڑ سٹھویں [ ٦۸ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں {۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت ہے۔ اس سُورۃ کا زمانہء نزُول وسطی دور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور یہ سُورۃ ۳۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
the found in 459 words & 19 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.