English to Urdu Translation
the found in 459 words & 19 pages. 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next | ||
1. | The | art. حرف تعریف،جیسے عربی ال۔ وہ۔ یہ Definition, Article خاص ۔ وہ ۔ جس ۔ عموماً اسمائے نکرہ سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے ۔ Adverb میں ۔ اُس سے ۔ اُس وجہ سے ۔ کسی قدر ۔ کسی درجے میں ۔ |
2. | The evident [ a l - z a a h i r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لظاّ ھِر، { حاظِر و ناظِر ، موجُودِ مُطلِق ، ظاہِرِ مُطلِق } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللُہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } اَوّل و آخِر ہے اور ظاہِرِ مُطلِق ، اور باطِنِ مُطلِق[ نافذِمُطلِق ] ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ فَصلَت کی ۵۳ ویں ، اَ لروم کی ۳۰ ویں ، اور اَ لتوبہ کی ۳۳ ویں آیت بھی خُدا تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔ |
3. | The hidden [ a l - b a a t i n ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لبا طِنُ ، {مَستُور ، نِہاں ، مَخفی ، پِنہاں } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ یہ صِفاتی نام ایک دُوسرے صِفاتی نام ، اَ لظاہِر ، کے ساتھ آیا ہے۔ سُورۃ اَ لحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } اَوّل اور آخِر ہے، وُہ اَ لظاہِر اور اَ لباطِن ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَ لجِن کی ۲٦ ویں ، لُقمان کی ۲۰ ویں اور اَ لروم کی ۷ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندہ ہے۔ نیز ، حدیِثِ نبوی ﷺ [ صَحیح مُسلم ] میں یہ صِفاتی نام موجُود ہے۔ |
4. | The pilgrimage [ al-hajj ] | Noun, Masculine, Name, Holy Quranic سُورۃ الحَج۔ قُرانِ پاک کی بائیسویں [۲۲ ] سُورۃ ہے۔ آیات ۲٦ تا ۲۸ کی روشنی میں تو یہ مکّی سُورۃ ہے تاہم زیادہ مکاتیبِ فکر کے رُو سے یہ مدنی سُور ۃ ہے۔ اس سُورۃ کی کُل اٹھتر [ ۷۸ ] آیات ہیں۔ |
5. | The afflictor [ a l - d a a r r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لضاّ رُ ، { ذلیل کرنے والا ، مُصیِبت میں ڈالنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لنحل کی ۱۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور اگر اللّہ تعالیٰ تُمہیں بَدی و خباثت کی مُصیِبت میں ڈالے تو سِوائے اُس کے کوئی بھی تُمہیں اُس میں سے نِکال نہیں سکتا ۔: علاوہ ازیں ، درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں :۔ سُورۃ الا نعام کی ۷۱ ویں ، اَ لکھف کی ٦۸ ویں ، اَ لنحل ٤۲ کی ویں ، اور اَ لعنکبُوت کی دُوسری آیت ۔ نیز ، احادیِثِ نبوی ﷺ { اَلبُخاری اور صَحیح مُسلم } میں بھی اس نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔ |
6. | The all - clement [ a l - h a l i m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلحَلیِمُ ، { مُلائم اور نرم د،ل } احادیِث شریف [ مُسلم ۔ الَبُخاری ] کے علاوہ، قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ بقرہ کی ۲۳۵ ویں آیت یُوں ہے۔: اور یہ بات جان لو کہ اللّہ تعالیٰ سراپا غَفار اور حَلیِم ہے۔: اس کے علاوہ درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کےحَلیِم اور سلیم طبع ہونےکی ترجانی کرتی ہیں۔ سُورۃ الشوری کی ۳۰ ویں ، النَحل کی ٦۱ ویں اور اَلحَج کی ۵۹ ویں آیت۔ |
7. | The all - glorious [ a l - - a z e e m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَلعظیِمُ ، { جلالی اور شان اور عظمت والا } احادیِث شریف کے علاوہ قُرانِ پاک میں دو سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ الَشوری کی چوتھی آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ { اللّہ تعالیٰ } سراپا عظیِم اور شان والا ہے ۔: نیز، درج ذیل آیات خُدا تعالیٰ کےاسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں۔ سُورۃ اَلواقعہ کی ۷٤ ویں اور بَقرہ کی ۲۵۵ ویں آیت۔ |
8. | The all - peace [ a l - s a l a m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَسّلَا مُ ، قُرانِ پاک میں خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام آیا ہے۔ سُورۃ ا لَحشر کی ۲۳ ویں آیت یوُں ہے کہ : ، وُہ سُلطان ، الَقدّوُس اور ا لَسّلَام ہے ۔ علاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی ذاتِ باری کے ، ا لَسَلاّم ، ہونے کی نُمائیندہ ہیں۔ سُورۃ ا لَنمَل کی ۵۹ ویں ، سُورۃ ا لا حزاب کی ٤٤ ویں اور سُورۃ اَ لفلَق کی دُوسری آیت۔ |
9. | The all - seeing [ a l - b a s e e r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَبَصِیرُ ، { دیکھنے والا } قُرانِ پاک میں اللّہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے جو تین سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَشو ری، کی دُوسری آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ {اللّہ تعالیٰ} سَمیّعُ و بَصِیرُ ، { سُننے والا اور دیکھنے والا } ہے ۔: عِلاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے صِفاتی نام ، بَصیرُ ، کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ العلق کی ۱٤ ویں ، غافِر کی ٤٤ ویں اور توبہ ، کی ۱۰۵ ویں آیت۔ |
10. | The all- embracing [ a l - w a s i h ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لو اسِعُ ، { بے اِنتہا وسیع و عریض} قُرانِ پاک میں تین دفعہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ البقرہ کی ۲٤۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور اللّہ تعالیٰ کی ذات بے اِنتہا وسیع و عریض ہے اور وُہ سب کُچھ جانتا ہے۔: سُورۃ اَلکَھف کی ۱۰۹ ویں ، الاعراف کی ۱۵٦ ویں ، اور اَلنجم کی ۳۲ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ {صَحیِح مُسلم} میں بھی اس صِفاتی نام کا تَذکرہ ہے۔ |
11. | The all- exalted [ a l - m u t a ` a l i ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُتَا لِ ، { سَر بُلند ، رفیِع ، ا علی۱ و ارفع۱ } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لرعَد کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا جاننے والا ہے اور اعلی۱ و ارفع۱ ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلنحل کی ۵۰ ویں ، اَ لدخان کی ۱۹ وین ، اَ لسراء کی ٤۳ ویں ، اور اَ لجِن کی تیسری آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے ۔ |
12. | The all- giving [ a l - w a h h a b ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَوَ ھَّا بُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ آل عمران کی آٹھویں آیت یُوں ہے :۔ { اے اللّہ تعالیٰ! } تُو فِیّاض الَو ھَّا بِ ہے۔: نیز ، درج ذیل آیات اللّہ تعالیٰ کے ، ا لَوَ ھَّا بُ ، ہونے کی بھرپُور ترجمان ہیں۔ آ ل عمران کی ۷۳ ویں ، ابراہیم کی ۳٤ ویں ، عَنکبُوت کی۱۷ ویں ، اور اَ لمائدہ کی تیسری آیت۔ |
13. | The all-aware [ a l - k h a b i r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَخَبیرُ ، { خبر رکھنے والا } خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو احادیث شریف کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ الَمُلَک کی ۱٤ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ { اللہ تعالیٰ } سراپا لطِیف اور بخیِر ہے۔: نیز، درج ذیل آیاتِ مُبارکہ اللّہ تعالیٰ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجُمان ہیں۔ سُورۃ آل عِمران کی ۱۵۳ ویں ، الَعادیات کی ۹ تا ۱۱ اور الاسراء کی ۱۷ ویں آیت۔ |
14. | The all-knowing [ a l - a l i m ] | Noun, Name, Holy Quranic ا لعَلیمُ ، خُدا تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک مشہُور نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مُقامات پر مَوجُود ہے۔ سُورۃ، ا لَحِجرَ ، کی ۸٦ ویں آیت ِ مُبارکہ یُوں ہے :۔ یہ سچ ہے کہ تُمہارا خُدا اَ لخالِق ، ہے اور عِلیم ، ہے۔ اللّہ تعالیٰ کے اس صِفاتی نام کی ترجمان ذیل کی آیات بھی ہیں۔ ا لاُ نعَا م ،کی ۵۹ ویں ، لُقمَان ، کی ۳٤ ویں ، بقَرہ ،کی۲۳۵ ویں ، الاَ سراء ، کی ۸۵ ویں، اور ا لَطلاَ ق کی ۱۲ ویں آیت۔ |
15. | The all-provider [ a l - r a z z a q ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لرّ زَّ ا قُ ، اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَذ اَ رِیا ت ، کی اٹھاونویں { ۵۸ } آیت ہے :۔ یہ حق ہے کہ اللّہ تعالیٰ ، رزَّاق ، { مہَیّا کرنے والا } ہے۔: اللّہ تعالیٰ کے اس صِفاتی نام کی ترجمانی کرنے والے دیگر حوالہ جات یہ ہیں:۔ ، فاطر ، کی تیسری، عنکبُوت، کی ساٹھویں، ،ص ، کی چَوّنویں ، ، اَ لحَج ، کی اٹھاونویں، اور ا لَمُنافقُون کی دسویں آیت۔ |
16. | The all-strong [ a l - q a w i y y ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَقَویّیِ ، { الَقوّی اور اَلقادَر } قُرانِ پاک میں پانچ مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ھود کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے :۔ تُمہارا رَب اَلقَوّی اور اَلقاِدر ہے۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلکھف کی ۳۹ ویں ، اَلفتح کی۷ ویں ، فَصَلت کی۱۵ ویں ، اَلبقرہ کی ۱٦۵ ویں ، اور اَلمُجادلۃ کی ۲۱ ویں آیت۔ |
17. | The almighty [ a l - a z i z ] | Noun, Adjective, Name, Object, Holy Quranic ا لعَز یِزُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ ، ھُود ، کی ٦٦ ویں آیت یُوں ہے : خُدا وند خُدا ،قادرِ مُطلِق اور الَعَزیِزُ ہے: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کی اسی صِفت کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لحشر کی ۲٤ ویں، سُورۃ ا لصآفات کی ۱۸۰ تا ۱۸۲ ، سُورۃ ا لَنساء کی۱۳۹ ویں اور سُورۃ ا لمُنافِقُون، کی آٹھویں آیت۔ |
18. | The angels, the creator [ al-malaaikah, al-fatir ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ الا ملائکہ، قُرانِ پاک کی پینتیسویں [ ۳۵ ] سُورۃ ہے۔ وجہ تسمیہ آیات نمبر ۱ تا ۲٦ کے مُطابق ہے۔ یہ سُورۃ الفَاطِر کے نام سے بھی موسُوم ہے۔ یہ ابتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ٤۵ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
19. | The ant [ an-naml ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ اَلنَّمل۔ قرانِ پاک کی ستائیسیں [ ۲۷ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیت نمبر ۱۸ ہے۔ یہ سُورۃ مکّہ مُکرّمہ میں نازل ہُوئی۔ اِس کی کُل آیات ۹۳ ہیں۔ |
20. | The appreciative [ a l - s h a k o o r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic ا لَشَّکُو رُ ، { قدر دان ، سراہنے والا } حدِیث شریف [ مُسلم ] کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ الَشوری کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ سراپا غفُو ر ، اور اجر بخشنے میں فِیّاض ہے۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات بھی ذاتِ اِلہی۱ کے اس صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ فاطِر کی ۲۹ تا ۳۰ ، اَ لنحَل کی ۱۱٤ ویں ، اِبراہیِم کی ۷ ویں اور اَلبیّنۃ کی ۷ تا ۸ آیات۔ |
21. | The ascending stairways [ the ways of ascent ] { al- ma`arij } | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ الَمَا ِرَ جَ ، قُرانِ پاک کی سَتر ویں [ ۷۰ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی تیسری آیت ہے۔ یہ سُورۃ وسطی زمانے کی اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شاامل ہے اور ٤٤ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
22. | The avenger [ a l - m u n t a q i m ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لمُنتَقِمُ ، { اِنتقام یا بدلہ لینے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لسِجدہ ۲۲ کی ویں آیت یُوں ہے :۔ ہم گُناہوں کا اِرتکاب کرنے والوں سےبدلہ لیں گے ۔: اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرنے والی قُرانِ کریم کی دیگر آیات یہ ہیں :۔ اَ لزخَرَف کی ۵۵ تا ۵٦ آیات، طہَ ، کی ۸۱ ویں آیت ۔ احادیِثِ نبوی ﷺ { صَحیح بُخاری اور صَحیح مُسلم } میں بھی اس صَفاتی نام کی ترجمانی کی گئی ہے ۔ |
23. | The believer [ mu-min , ghhafir ] | Noun, Name, Holy Quranic سُورۃ مومِن یا غَافِر ، قُرانِ پاک کی چالیسویں [ ٤۰ ] سُورۃ ہے۔ اِس کی وجہ تسمیہ آیات نبر ۲۸ تا ٤۵ کے مُطابق ہے۔ یہ اُن سات سُورتوں میں سے پہلی سُورۃ ہے جو عربی حرُوفِ تہجی، ، ہ ، اور ، م، سے شرُوع ہوتی ہیں ۔ یہ مدنی سُورۃ ہے اور ۸۵ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
24. | The believers [ al muminun ] | Noun, Masculine, Name, Holy Quranic سُورۃ المومِنُون۔ مکّہ مُکرّمہ میں نازِل ہونے والی آخری سُورتوں میں شامل ہے بلکہ سب سے آخری سُورۃ سمجھی جاتی ھے۔ یہ سُورۃ ۱۱۸ آیات پر مُشتمل ہے۔ |
25. | The beneficent [ a l - b a r r ] | Noun, Adjective, Name, Holy Quranic اَ لبَرّ ، { شفیق ، خلییق ، مُحسن ، سخّی ، مُخیِّر } قُرانِ پاک میں پایا جا نے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے ۔ یہ صِفاتی نام ایک دُوسرے صِفاتی نام ، الَکریم ، ہی کا نَعِم البدَل ہے۔ سُورۃ اَ لطُور کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک وُہ { الّہ تعالیٰ } شفیِق اور درد مند ہے ۔: اس نام کی صَحیح نُمائیندگی کرنے والی دیگر آیات درج ذیل ہیں :۔ سُورۃ بقرہ کی ۱۸۵ ویں ، اَلنحل کی ۵۳ ویں ، اَلنمل کی ۵۹ ویں ، طَہ ، کی ۷۳ ویں ، اَلاحَقاف ، کی ۱٦ ویں ، اور اَ لحَجر کی ٦٤ ویں آیت ۔ |
the found in 459 words & 19 pages. 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next |
English and Urdu Alphabets
Download Urdu Dictionary for Mobile Phones
Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.