English to Urdu Translation

t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next
26.T h e s u b t l e [ a l - l a t e e f ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ للطیِفُ ، { شفیق و خلیق } یہ اللّہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو کہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے ۔ سُورۃ الشوری کی ۱۹ وین آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ اپنے خِدمت گُزاروں کے حق میں لطیِف ہے۔ : اللّہ تعالیٰ کے اس صفاتی نام کی ترجمانی کرنے والی دیگر آیات یہ ہیں :۔ سُورۃ یُوسف کی ۱۰۰ ویں آیت ، الانعام کی ۱۰۳ ، اور الَملکُ کی ۱٤ ویں آیت۔
27.T h e s u n [ ash - shams ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لشَمسِ ، قُرانِ پاک کی اکانویویں [ ۹۱ ] سُورۃ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ ِمُبارکہ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ لازمی ہے کی اِنسان اپنی رُوحانی ذمہّ داری کو پہچانے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرے، ورنہ اُسے بھیانک صُورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ سُورۃ اِبتدائی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور پندرہ آیات پر مُشتمل ہے۔
28.T h e s u p e r b [ a l - m u t a k a b b i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَمتَکبِّرُ ، قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو دُوسرے صِفاتی ناموں کے ساتھ ساتھ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَحشرَ، کی ۲۳ ویں آیت یُوں ہے : وُہ { اللّہ } ا لَسُلطان، ا لَقَدّوُس، ا لَا وفا دار ، المَومِنُ ، ا لَقاِدَر ، الَجبّار ، اور ا لَمُتَکّبِرُ ، { پُر جلال و الکَمال } ہے۔ عِلاوہ ازیں ،درج ذیل آیات بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ ا لجَا ثیۃ کی ۳۷ ویں ، ا لَحدید، کی۲۳ ویں ، اور ا لَاعَرا ف ، کی ۱٤٦ ویں آیت۔
29.T h e w i s e [ a l - h a k e e m ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لحَکیِمُ ، { دانا، صاحِبِ بَصیرت} قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا وصفی نام ہے۔ سُورۃ الَتوبۃ کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ عالِم الَغیَب اور صاحِبِ بصیرت ہے۔: درج ذیل آیات بھی خُدا تعالیٰ کے اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں :۔ سُورۃ السجدہ کی ۷ ویں ، الانبیاء کی ۱٦ ویں ، آل عمران کی ۱۹۱ ویں اور الاسراء کی ۳۹ ویں آیت۔
30.T h e j i n n [ a l - j i n n ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَلجِن ، قُرانِ پاک کی بہترویں [ ۷۲ ] سُورۃ ہے اور اُنتیسویں { ۲۹ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت میں موجُود لفظ، جِن، اور پہلی اٹھارہ آیات کے نفسِ مضمُون کی مُناسبت سے ہے۔ یہ سُورۃ سالِ ہِجر ی سے دو برس پہلے ، آخر ی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور اٹھائیس { ۲۸ } آیات پر مُشتمل ہے۔
31.T squareNoun
ٹی گُنیا ۔ مَتوازی خَطُوط کَشی کے لیے انگریزی حَرف ٹی کی شَکَل کا پیمانہ ۔
32.T-bar liftNoun
ٹی سلاخ لفٹ ۔ برف پر پھسلنے والی اسکی ۔ لِفت جس میں دو پھسلنے والے اپنی اپنی اسکی پر کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
33.T-boneNoun
ٹی ہڈی ۔ گائے کے گوشت کا ہڈی والا ٹکڑا ۔ جس میں ٹی شکل کی ہڈی ہوتی ہے ۔
34.T-shirtNoun
ٹی شَرٹ ۔ سُوتی کَپڑے کی کالَر کے بَغیر چھوٹی آستینوں والی بَند گریبان کی قَمیض ۔
35.TaahaaNoun
طاھا ﷺ ۔ اے طاہر ۔ اے ہادی ۔ اس سے حضور اقدس مراد ہے ۔ اے مخلوق کو سچے مذہب کی طرف ہدايت کرنے والے ۔
36.TaahirNoun, Adjective
طَاھِر ﷺ ۔ پاک ۔ صاف ۔ پاکيزہ ۔ ظاہری گندگی سے پاک و صاف ۔
37.Taameer-e-kaaba (1)Adjective, Name
تعميرِ کعبہ ۔ حضرت ابراہيمؑ کا سب سے پہلا اور مقدم فرض گمراہ دنيا کو توحيد سے آشنا کرنا تھا ۔ ليکن عراق و مصر و شام کی متمدن دنيا ميں گھوم کر ديکھ چکے تھے ۔ کہ يہاں کوئی اللہ کا پيغام سننے والا نہ تھا ۔ اس ليے توحيد کی اشاعت و تبليغ کے ليے ريگستان عرب کا انتخاب کيا اور حضرت اسماعيلؑ کے مستقر مکّہ ميں اللہ واحد کی پرستش کے ليے بے چھت کا ايک چھوٹا سا گھر بنايا اور حضرت اسماعيلؑ کو اسکا متولی بنايا ۔
38.Taameer-e-kaaba ( part 2 entry)روئے زمين پر يہ پہلا گھر تھا ۔ جو خالص اللہ واحد کی عبادت کے ليے بنايا گيا ۔ کعبہ کی تعمير سے پہلے اس مقام ( يعنی مکّہ ) پر کوئی آبادی نہ تھی ۔ ليکن حضرت ابراہيمؑ کی دعائے مستجاب کے اثر اور کعبہ کی کشش سے لوگ رفتہ رفتہ يہاں آکر آباد ہونے لگے ۔ اور سب سے پہلے جرہم کا قبيلہ (حوالی ) مکّہ ميں آ کر آباد ہُوا ۔
39.Taareekh-e-islaamName
تاريخ اسلام ۔ عرب قبل از اسلام ۔ اور وجہ تسميہ ۔ عرب کی وجہ تسميہ کے بارے ميں دو بيانات ہيں ۔ ايک يہ کہ عرب کے لفظی معنی فصيح اللسان اور زبان آور کے ہيں ۔ کيونکہ عرب اپنی فصاحت اور زبان آوری کے مقابلہ ميں ساری دنيا کو ہيچ سمجھتے تھے ۔ اس ليے اپنا نام عرب اور دوسری قوموں کاعجم رکھا تھا ۔ دوسرا يہ کہ عرب مشتق ہے ( عربہ ) سے ۔ جس کے معنی دشت و صحرا کے ہيں ۔ چونکہ عرب کا بڑا حصہ دشت و صحرا پر مشتمل تھا ۔ اس ليے سارے ملک کو عرب کہنے لگے ۔
40.TaaseenNoun
طٰس ﷺ۔اللہ تعالیٰ کے پيارے نبی کا بڑا پيارا سا نام ۔
41.Taauwwaz, aauzubillahNoun, Adjective
تَعُوّز ۔ اَعُوذُ بِااللہِ مِنَ الشَّيطٰنِ، الرَّجِيم ۔ ميں پَناہ مانگتا ہُوں اَللہ تَعالٰی کی شَيطان مَردُود سے ۔ وَسوَسے ڈالنے والے شَيطان سے اَللہ تَعالٰی کی پَناہ مانگتا ہُوں ۔ اَللہ تَعالٰی مُجھے شَيطانی شَر سے مَحفُوظ رَکھّے ۔
42.Tabn.
تکمہ
Noun
چھوٹا سا پھانسا ۔ ٹیب ۔ تسمہ یا اسی قسم کا اور لاحقہ جو لباس پر لگا ہو ۔
43.Taba tabaNoun, Name, Historical
طبا طبا، ایک علوی بزرگ محمد بن ابراھیم طبا طبا کے نام سے مشہور تھے ، ۱۹۹ ھ میں مامون کے خلاف بغاوت کی، کوفہ میں خلافت کا دعویٰ کیا، اپنے ہی سپہ سالار کے ہاتھوں زہر کی وجہ سے ہلاک ہوئے،
44.TabanidNoun, Adjective
دو پروں والے بڑے بڑے لہو چوس کیڑے ۔ جن میں گھڑ مکّھیاں اور بڑ مکّھیاں بھی شامل ہیں ۔
45.Tabardn.
تکمہ
n.
جامہ جو زرہ کے اوپر پہنتے تھے۔ لبادہ
Noun
لبادہ ۔ آستیتوں والا یا آستینوں کے بغیر بھدا سا بھاری کوٹ جو گھر سے باہر نکلتے وقت پہنا جاتا تھا ۔
46.Tabaretn.
موٹا ریشم
47.TabascoNoun
میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست ٹباسکو کے نام پر ۔ ٹباسکو ۔ تیز مسالے دار چٹنی جو سرخ مرچوں کی مختلف اقسام کے پھلوں سے تیار ہوتی ہے ۔
48.Tabbedn.
تکمہ
Noun
چھوٹا سا پھانسا ۔ ٹیب ۔ تسمہ یا اسی قسم کا اور لاحقہ جو لباس پر لگا ہو ۔
49.Tabbiedv. a.
ریشم میں پانی دے کر لہریا ڈالنا
adj.
گوناگوں۔ دھاری دار۔ رنگ برنگ۔ لہریا
n.
1. دھاری دار حریر
2. گچ۔ ریختہ
3. دھاری دار بلی
Noun
چتکبری یا دھاری دار بِلّی ۔ پالتو بِلّی ۔ گلہریا بِلّی ۔
50.Tabbiesv. a.
ریشم میں پانی دے کر لہریا ڈالنا
adj.
گوناگوں۔ دھاری دار۔ رنگ برنگ۔ لہریا
n.
1. دھاری دار حریر
2. گچ۔ ریختہ
3. دھاری دار بلی
Noun
چتکبری یا دھاری دار بِلّی ۔ پالتو بِلّی ۔ گلہریا بِلّی ۔
t found in 6,623 words & 265 pages.
  Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.