English to Urdu Translation

t found in 6,623 words & 265 pages.
  1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next
1.Tاکثر فعل کے ماقبل استعمال ہوتی ہے ۔
علامت برائے ۔ مطلق پیمانے پر درجہ حرارت ۔ سطحی تناو ۔
2.T , tNoun
انگریزی حروف ۔ تہجی کا ۲۰ واں حروف ۔
3.T - manNoun
ٹی مین ۔ محکمہ خزانہ کے خصوصی ایجنٹ کا عُرف ۔
4.T formationNoun
ٹی ترتیب ۔ ٹیم کی اس طرح جارحانہ ترتیب ۔ کہ کوواٹر بَیک کھلاڑی سنٹر کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے ۔
5.T h e f i g [ at - teen ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لتّیِنِ ، قُرانِ پاک کی پچانو ویں [ ۹۵ ] سُورۃِ مُبارکہ ہے اور تیسویں سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ کا نفسِ مضمُون یہ ہے کہ خُدا تعالیٰ نے اِنسان کو بہترین حالت میں خلق کیا ہے۔ لیکن وُہ خطا اور لغزش کا پُتلا ہے۔ تاہم ایمان اور ثابت قدم رہ کر وُہ کامیاب ہے۔ یہ سُورۃ، سُورۃ نمبر ۱۰۳ کے ساتھ مربُوط ہے اور آٹھ آیات پر مُشتمل ہے۔
6.T h e l a s t [ a l - a a k h i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لآ خِرُ ، { اِختتَام یا خاتمہ کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایاجانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو کہ دُوسرے صِفاتی نام ، اَ لآ وّ لُ کے ساتھ آیا ہے۔ سُورۃ اَ لحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ اَ لآ وّلُ ہے اور وُہی اَ لآ خِرُ بھی ہے۔ سُورۃ اَ لقیامت کی ۷ تا ۱۲ آیات بھی اسی نام کی ترجمان ہیں ۔ حدیِثِ نبوی ﷺ { صَحیِح مُسلم میں اس صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کی گئی ہے ۔
7.T h e o n e [ a l - w a h i d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَوا حِدُ ، {ایک ، یکتا ، اکیلا } قُرانِ پاک اور احادِیثِ نبوی ﷺ میں کئی بار پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا یہ صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ النِساء کی ۱۷۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ واحِد خُدا ہے ۔: سُورۃ الاخلاص کی ساری آیات خدا تعالے! کی واحِدانیت کی ترجمان ہیں۔ علاوہ ازیں، سُورۃ الاسراء کی ٤۰ ویں ، اَلمومنُون کی ۹۱ ویں ، بَقرہ کی ۲۲ ویں ، اور سُورۃ اَلحَج کی ۳٤ آیت سمیت ساری آیات اللّہ تعالیٰ کی واحِدانیت کی ترجمان ہیں۔
8.T h e s e i z e r [ al - qabid ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لقَا بِضُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہوں پر پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ بقرہ کی ۲٤۵ ویں آیت میں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ روزی بڑھا دیتا ہے اور کم کر دیتا ہے۔: اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرنے والی چند آیات کے لئے درج ذیل حوالہ جات ہیں۔ سُورۃ الرَعد ، کی ۲٦ ویں ، ا لَز مُرّ ، کی٤۲ ویں ، اور ا لا سَراء کی ٦۵ ویں آیت۔
9.T h e a b a s e r [ a l - k h a f i d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لخَا فِضُ ، [ ذلیل کرنے والا ] یہ خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ، جِس کا ذِکر قُرانِ پاک میں ٦ سے زِیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ ا لَتّیِن ، کی ۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ تب ہم اُسے گھٹا کر ذلیل سے ذلیل تر بنا دیں گے۔: یہ ذلیل یا پست کیا جانا ، مغرُور کو سبق سِکھانے اور مومِن کو مضُؓبُوط بنانے کے لئے ہے۔ درج ذیل آیات اللّہ تعالیٰ کی اسی صِفت کی ترجمان ہیں۔ سُورۃ ا لَفجَر کی ۱۵ تا ۱٦ ، توبہ ، کی ۷ تا ۱۰ ، فَصلَت ، کی ۱٦ ، اور ا لَو ا قعہ ، کی تیسری آیت۔
10.T h e c i t y [ al - balad ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ لبَلَدِ ، قُرانِ کریم کی نویویں [ ۹۰ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ ، سُورۃ ھَذا کی پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ اس سُورۃ کا نفسِ مضمُون مکّہ مُکَرّمہ کا مُقَدّس رِشتہ نبی کریمﷺ کی ذات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پاک رضا کا ترجمان ہے۔ یہ سُورۃ اِبتدائی دَور کی مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۲۰ آیات پر مُشتمل ہے۔
11.T h e f i r m [ stead-fast ] ... a l - m a t e e nNoun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمَتیِنُ ، { مُستحِکَم ، غَیر مُتغَیّر } قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ دفعہ پایا جانے والا اللُہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلذاریات کی ۵۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالیٰ الرّزّاَق ، اَلقادَر اور المتیِنُ ہے۔: سُورۃ اَلرعد کی ۱۳ ویں ، اَلرُوم کی ۳۰ ویں ، فاطِر کی ٤۳ ویں اور ا لاعراف کی ۱۸۳ ویں آیت۔ نیز اِبنِ ماجہ {حدیِثِ نبوی ﷺ } میں یہ صِفاتی نام مَوجُود ہے۔
12.T h e f i r s t [ a l - a w w a l ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لا وّ لُ ، { سب سے پہلا ، مُقَدّم ترین } قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ اُس کا وجُود اُس کی پیدا کردہ ساری کائنات سے پیشتر ھی سے ہے۔ اَلا وّ لُ اور اَ لآخِر ، والے دونوں صِفاتی نام ساتھ ساتھ آئے ہیں ۔ سُورۃ اَلحدید کی تیسری آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالیٰ } اَ لآ وّ لُ ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ اَلحج کی ٤۷ ویں ، اور اَ لجِن کی چوتھی آیت بھی اسی صِفاتی نام کی نُمائیندگی کرتی ہے ۔ صَحیِح بُخاری اور صَحِیح مُسلم میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر موجُود ہے۔
13.T h e g l o r i o u s [ a l - m a j e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَمجیِدُ ، { پُر جلال ، عظیم المَرتبت } قُرانِ پاک میں اللّہ تعالیٰ کا دو سے زیادہ مرتبہ پایا جانے والا صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ عَبسَ کی ۱۵ ویں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ، جو صاحِبِ تخت اور عظیم المرتبت ہے ۔: ایک اور صِفاتی نام ، الکریم ، بھی ، المجید ، ھی کے معنی میں اِستعمال کیا گیا ہے۔ قُرانِ پاک کے لئے یہ دونوں صِفاتی نام اِستعمال کئے جاتے ہیں، یعنی ، قُرانِ کریم ، اور قُرانِ مجید ۔ سُورۃ ، ق ، کی پہلی آیت اور ھود کی ۷۳ ویں آیت بھی اس صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔
14.T h e g r e a t [ a l - k a b i r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لکَبیِر ، { عظیم ، بُزُ ر گ } احادیِث ِ نَبو ی کے علاوہ ، قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مُقامات پر آنے والا خُدا تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلرعد کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ دیکھی اور ا ن دیکھی {غَیب کی اور ظاہِری} چیزو ں کو جاننے والا اللّہ ، ارفع و اعلیٰ اور نہایت بُلند مرتبہ ہے۔:
15.T h e g u i d e [ a l - h a a d i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لھَا دِیی ، { ھَدائت دینے والا ، رَاہنما } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَ لفُرقان کی ۳۱ ویں آیت یُوں ہے :۔ تُمہارا اللّہ تُمہارے لئے کافی و وافی راہنما اور مَددگار ہے ۔: علاوہ ازیں ، درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ اَ لحج کی ۵٤ ویں ، یُونس کی ۹ ویں ، اَ لعنکبُوت کی ٦۹ ویں ، طَہَ ، کی ۵۰ ویں ، الانسان کی تیسری ، اور آل عمران کی ۸ ویں آیت ۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ { صَحیح مُسلم } میں بھی اس نام کا تذکرہ موجُود ہے۔
16.T h e g u i d e [ a l - r a s h e e d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لرّشیِیدُ ، { راست رو ، صادِق ، سَچّا راہنُما } قُرانِ پاک میں پایاجانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے جو ایک اَور صِفاتی نام ، اَ لھَا دِیی ، کا نعم اَ لبدَل ہے ۔ سُورۃ اَ لکھف کی ۱۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ { اَے اللّہ ! } ہمارے روز مَرّہ کے مُعاملات میں ہمیں راست روی سے مُلَبّس کر ۔: عِلاوہ ازیں ، سُورۃ بقرہ کی ۲۵٦ ویں ، اَ لِجِن کی دُوسری ، اور اَ لکھف کی ۱۷ ویں آیت ، یہ تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی توضیح کرتی ہیں۔ نیز ،حَدیِثِ نبوی ﷺ { ترمدھی شریف } میں بھی اِس صِفاتی نام کا تَذکرہ مَوجُود ہے ۔
17.T h e j u d g e [ a l - h a k a m ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لحَکَمُ ، { صاحِبِ عدالت } قُرانِ پاک میں پانچ سے زیادہ مرتبہ مذکُور ، اللُہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الَقصَص کی ۲۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ} صاحِبِ عدالت ہے اور تُمہیں اُسی کی طرف لَوٹنا ہے۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات بھی اللّہ تعالیٰ کے صاحِبِ عدالت ہونے کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃالَرعد، کی ٤۱ ویں ، یُونس کی ۱۰۹ ویں ، الَانعام کی ٦۲ اور ۱۱٤ ویں اور الاَحزاب کی ۳٦ ویں آیت۔
18.T h e j u s t [ a l - a a d i l ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَعدَلُ { الَعادِل ۔ اِنصاف کرنے والا } خُدا تعالیٰ کے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے جو احادیث کے علاوہ قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ دفعہ آیا ہے۔ سُورۃ النحَل کی ۹۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالے اِنصاف اور بھلائی کرنے والا ہے۔: نیز ، درج ذیل آیات مُلاحظہ کیجئے جو کہ اللّہ تعالیٰ کے ، العَدَل ، ہونے کی نُمائیندگی کرتی ہیں۔ سُورۃ النساء کی ٤۰ ویں ، الاَنبیاء کی٤۷ ویں اور آل عمران کی ۱۸۲ ویں آیت۔
19.T h e j u s t [ a l - m u q s i t ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لمُقسِطُ ، { عَدل اور اِنصاف کرنے والا } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ یہ نام ایک دُوسرے صِفاتی نام اَلعادِل کا نَعم البدَل ہے۔ سُورۃ الاعراف کی ۲۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ {اَے مُحمدﷺ} کہہ دو کہ میرے اللّہ نے اِنصاف کرنے کا حُکم دیا ہے۔: علاوہ ازیں درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرتی ہیں :۔ سُورۃ اَلنحل کی ۹۰ ویں ، آل عمران کی ۱۸ ویں اور ۱۸۲ ویں ، اَلنساء کی ۱۳۵ ویں اور ۱٤۷ ویں آیت۔ نیز ، صَحیح مُسلم { حدیِثِ نبویﷺ } میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر مَوجُود ہے ۔
20.T h e l i g h t [ a l - n o o r ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَ لنُوّ رُ { قُرانِ پاک میں تین مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لنُوّ رُ کی ۳۵ ویں آیت میں یُوں مرقُوم ہے :۔ اللّہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نُور ہے ۔: عِلاوہ ازیں ، درج ذیل آیات اسی صِفاتی نام کی مزید ترجمانی کرتی ہیں۔ سُورۃ اَ لتغابن کی ۸ ویں ، نُوح کی ۸ ویں ، اور فاطِر کی ۲۰ ویں آیت۔ نِیز ، احادیِثِ نبوی ﷺ { ا لبُخاری اور صَحیح مُسلم }میں بھی اس نام کا تذکرہ موجُود ہے۔
21.T h e l o v i n g [ a l - w a d o o d ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
اَلودُود ، { سراپا مُحّبت } قُرانِ پاک میں تین مرتبہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ اَلبرُوج کی ۱٤ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ اللّہ تعالیٰ سراپا غَفّار اور سراپا مُحَبّت ہے ۔: علاوہ ازیں، درج ذیل آیات بھی ذاتِ باری تعالیٰ کے اسی صفاتی نام کی نُمائندگی کرتی ہیں :۔ سُورۃ الَمائدہ کی ۵٤ ویں ، آل عمران کی ۳۱ ویں ، اور مَریم کی ۹٦ ویں آیت۔ حَدیثِ نبوی ﷺ { صَحیح بُخاری } میں بھی اس صِفاتی نام کا ذِکر ہے۔
22.T h e m a k e r [ a l - b a r i ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لبَا ر یُیِّ ، [ خالِق ] قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے۔ سُورۃ الَحشرَ کی ۲٤ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ اللّہ تعالیٰ خالِ اور بنانے والا ہے۔: درج ذیل آیات بھی اسی حقیقت کآ اِنکشاف کرتی ہیں۔ سُورۃ الَسِجدہ کی ۷۸ ویں آیت ، ا لَقمَر کی ٤۹ ویں ، اور ا لَملُکّ ، کی تیسری اور چوتھی آیات۔
23.T h e n i g h t [ al - lail ]Noun, Name, Holy Quranic
سُورۃ اَ للیّلِ ، قُرانِ پاک کی با نو ویں [ ۹۲ ] سُورۃ ہے اور تیسویں { ۳۰ } سپارے میں شامل ہے۔ اس سُورۃ کی وجہ تسمیہ پہلی آیت کی مُناسبت سے ہے۔ سُورۃ ھَذا میں دِن اور رات ک نظیر کے ساتھ ، انسان کو اُس کی روزانہ زندگی کی جد و جُہد میں ثابت قدم رہنے اور کامیابی سے ہمکنار ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔ یہ اِبتدئی دس مکّی سُورتوں میں شامل ہے اور ۲۱ آیات پر مُشتمل ہے۔
24.T h e s h a p e r [ al-musawwir ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَمُصَوِّ رُ ، قُرانِ پاک میں خُدا تعالیٰ کے بُہت سے صِفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔ سُورۃ ا لَحشَر ، کی چوبیسویں آیت میں ہے :۔ وُہ اللّہ خالِق ہے اور صُورت گر اور شبیہ ساز ہے۔: ا للّہ تعالیٰ کو مُصَوّ ر اور صُورت گر بتانے والی چند اَور آیات یہ ہیں :۔ ا لا عراف کی ۱۱ ویں، آل عمران کی چھٹی، غافر کی ٦٤ ویں ، ا لتیِن کی چوتھی ، اور ا لا نفطار کی ٦ تا ۸ آیات۔
25.T h e s u b l i m e [ a l - a l i y ]Noun, Adjective, Name, Holy Quranic
ا لَعَلییُّ ، { ارفع ، پّر جلال } احادیِث شریف کے علاوہ، قُرانِ پاک میں تین سے زیادہ مُقامات پر پایا جانے والا الّلہ تعالیٰ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَلنساء کی ۳٤ وں آیت یُوں ہے :۔ اللّہ تعالیٰ ارفع و اعلیٰ ہے ۔: اسی صِفاتی نام کی نُمائندگی کرنے والی درج ذیل آیت مُلاحظہ کیجئے:۔ سُورۃ ا لزخرف کی ۸۲ ویں، ا لَشوری کی ۵۱ ویں ، اور ا لَاّعلی کی پہلی آیت ۔
t found in 6,623 words & 265 pages.
  1    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next

English and Urdu Alphabets

Share Website

Download Urdu Dictionary for Mobile Phones

Download Urdu Dictionary on iPhone, iPad and Android Phones and Tablets.