Advertisement
 
results per page.      
   

The word(s) "عظمت" appears 10 time(s) in 10 verse(s) in Quran in Urdu (Ahmed احمد علی ) translation.

(1) الله کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہےسب کا تھامنے والا نہ اس کی اونگھ دبا سکتی ہے نہ نیند آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کا ہے ایسا کون ہے جو اس کی اجازت کے سوا اس کے ہاں سفارش کر سکے مخلوقات کے تمام حاضر اور غائب حالات کو جانتا ہے اور وہ سب اس کی معلومات میں سےکسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا کہ وہ چاہے اس کی کرسی نے سب آسمانوں اور زمین کو اپنے اندر لے رکھا ہے اور الله کو ان دونوں کی حفاظت کچھ گراں نہیں گزرتی اور وہی سب سےبرتر عظمت والا ہے
(2) اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا
(3) اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
(4) آپ کے رب کا نام با برکت ہے جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
(5) پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
(6) پس اپنے رب کی نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
(7) وہی الله ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ پاک ذات سلامتی دینے والا امن دینے والا نگہبان زبردست خرابی کا درست کرنے والا بڑی عظمت والا ہے الله پاک ہے اس سے جو اس کے شریک ٹھیراتے ہیں
(8) بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے
(9) پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
(10) تمہیں کیا ہو گیا تم الله کی عظمت کا خیال نہیں رکھتے

The word(s) "عظمت" appears 10 time(s) in 10 verse(s) in Quran in Urdu (Ahmed احمد علی ) translation.